Inquilab Logo

ٹیم میں شامل ہونے کے بعد سرفراز خان میں نیا جوش

Updated: January 31, 2024, 11:28 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کیلئے پہلا ٹیسٹ کال ملنے کے بعد سرفراز خان پریکٹس کیلئے صبح ساڑھے ۶؍ بجے میدان پر پہنچ گئے۔

Sarfaraz Khan. Photo: INN
سرفراز خان۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کیلئے پہلا ٹیسٹ کال ملنے کے بعد سرفراز خان پریکٹس کیلئے صبح ساڑھے ۶؍ بجے میدان پر پہنچ گئے۔ سرفراز کو۲؍ فروری کو وائزاگ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ہندوستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ سرفراز اپنا آغاز کرنے اور بڑی اننگز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں اس لئے وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وہ مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرتے رہے لیکن ہندوستانی ٹیم کے سلیکٹرس نے انہیں ہر بار نظر انداز کیاتھا۔ رویندر جڈیجا اور کے ایل راہل کے زخمی ہونے کے بعد ہندوستان نے ٹیسٹ اسکواڈ میں ۳؍ کھلاڑیوں کو شامل کیا جن میں سرفراز، اسپنر سوربھ کمار اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر شامل ہیں۔ ہندوستان کیلئے اپنا پہلا ٹیسٹ کال اپ کرنے کے صرف ایک دن بعد، سرفراز صبح ساڑھے۶؍ بجے ٹریننگ کیلئے ممبئی گراؤنڈ گئے اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK