Inquilab Logo Happiest Places to Work

خطاب کی دوڑ میں نیا موڑ: مانچسٹر سٹی کے قیمتی پوائنٹس ضائع، آرسنل سبقت لے گئی

Updated: May 05, 2026, 8:01 PM IST | Liverpool

مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا اہم میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد۳۔۳؍ گول سے برابر ہو گیا ، جس کے بعد اب چیمپئن شپ کا فیصلہ مکمل طور پر آرسنل کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔

Manchester Club Players.Photo:X
مانچسٹر کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا اہم میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد۳۔۳؍ گول سے برابر ہو گیا ، جس کے بعد اب چیمپئن شپ کا فیصلہ مکمل طور پر آرسنل کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ منگل کو ہل ڈکنسن اسٹیڈیم، لیورپول، انگلینڈمیں کھیلے گئے اس میچ میں مانچسٹر سٹی نے جیرمی ڈوکو کے گول کی بدولت ایورٹن کے خلاف ۰۔۱؍ گو ل کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ہاف کے محض ۱۳؍ منٹوں میں کھیل کا نقشہ اس وقت پلٹ گیا جب ایورٹن نے دفاعی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لگاتار تین گول داغ دئیے۔ 
مانچسٹر سٹی کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ اور جیرمی ڈوکو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے شکست تو ٹال دی لیکن ۲؍ پوائنٹس گنوانے کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر پیچھے رہ گئی ہے۔ اس ڈرا کے نتیجے میں آرسنل کے لیے راستہ صاف ہو گیا ہے اور اب اگر وہ اپنے بقیہ تینوں میچ جیت جاتے ہیں تو ۲۰۰۴ء کے بعد پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیں گے۔ 


 لندن میراتھن ۲۰۲۷ء کے لئے درخواستوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم، عالمی دلچسپی عروج پر
 لندن میراتھن۲۰۲۷ء میں شرکت کے لئے عوامی بیلٹ کے ذریعے درخواستیں دینے والوں کی تعداد نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ مجموعی طور پر۱۳۳۸۵۴۴؍ افراد نے ۲۵؍ اپریل کو ہونے والی اس عالمی دوڑ کےلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جس نے گزشتہ سال کے۱۱۳۳۸۱۳؍ درخواستوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:میٹ گالا ۲۰۲۶ء: پابندیاں اور بائیکاٹ، کئی بڑی شخصیات غیر حاضر


رواں سال منعقد ہونے والی ۲۰۲۶ء کی میراتھن میں ریکارڈ۵۹۸۳۰؍ شرکانے دوڑ مکمل کی تھی، جس کے بعد اسے دنیا کا سب سے بڑا ایک روزہ فنڈ ریزنگ ایونٹ قرار دیا گیا تھا۔ لندن میراتھن ایونٹس کے چیف ایگزیکٹیو ہیو برافشر کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کی یہ حیرت انگیز تعداد لندن میراتھن کو دنیا کی سب سے مقبول ترین ریس ثابت کرتی ہے، جس کا مقصد ہر عمر اور قابلیت کے لوگوں کو متحرک ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایران کو بڑا دھچکا ، علی قلی زادہ ورلڈ کپ سے باہر


رپورٹ کے مطابق بیلٹ کے نتائج جولائی کے شروع میں جاری کیے جائیں گے جس میں خوش نصیبوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ صرف برطانیہ سے ۱۰؍لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ مردوں اور خواتین کی رجسٹریشن کی شرح تقریباً برابر رہی ہے۔ انتظامیہ اس وقت ۲۰۲۷ء کی میراتھن کو دو دنوں (ہفتہ اور اتوار) پر محیط کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بنایا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK