نیویارک کے نو منتخب مئیر ظہران ممدانی نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا عہد دہرایا ، انہوں نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو شہر کا دورہ کریں گے تو انہیں اس سے مستثنیٰ نہیں سمجھا جائے گا۔
EPAPER
Updated: November 19, 2025, 11:59 AM IST | New York
نیویارک کے نو منتخب مئیر ظہران ممدانی نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا عہد دہرایا ، انہوں نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو شہر کا دورہ کریں گے تو انہیں اس سے مستثنیٰ نہیں سمجھا جائے گا۔
پیر کو، نئے منتخب میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایک بار پھر تنقید کی۔ یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب سابق میئر ایرک ایڈمز نےنیتن یاہو سے ملاقات کی اور انہیں ممدانی کے آئندہ حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی پری ٹرائل چیمبر نے وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، ان پر جنگ کے طریقہ کار کے طور پر بھوک کا استعمال اور انسانیت کے خلاف جرائم، بشمول قتل اور ظلم و ستم کے الزامات عائد کیے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: فرانسسکا البانیز نے غزہ کے متعلق خدشات کو فرانسیسی پارلیمنٹ میں پیش کیا
اے بی سی۷؍ پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے، ممدانی نے کہا کہ ایڈمز کی نیتن یاہو سے ملاقات شہر کی فوری ضروریات اور علامتی خارجہ پالیسی کے درمیان موجود خلیج کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک والے ایک ایسی انتظامیہ کے لیے بے تاب ہیں جو ان کی فوری ضروریات پر توجہ مرکوز کرے۔ممدانی نے کہا، ’’نیویارک والے اپنے ہی شہر میں مہنگائی سے بیزار ہیں، اور میئر کی یہ حرکت اس مہنگائی کے بحران سے کوئی تعلق نہیں رکھتی۔ درحقیقت، یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اہل نیویارک کیوں ایک ایسی نئی انتظامیہ کے خواہش مند ہیں، جو شہر کی ضروریات پر توجہ دے گی اورجنگی مجرم کی بجائے کام کرنے والے عام نیویارک والوں کی بات سنے ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’ہم نیویارک شہر کی بہتری کے خواہش مند ہیں‘‘: ٹرمپ کا ممدانی سے ملاقات کا اشارہ
یہ بھی یاد رہے کہ ممدانی، جنہوں نے گزشتہ سال بھی یہی عہد کیا تھا،انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائی کو غزہ میں نسل کشی قرار دیا ہے۔ساتھ ہی کہا، بین الاقوامی قانون کے شہر ہونے کا مطلب ہے بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنا۔ اس کا مطلب ہے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے وارنٹ کو برقرار رکھنا، خواہ وہ نیتن یاہو کے لیے ہوں یا ولادیمیر پوتن کے لیے۔‘‘دریں اثناء ممدانی نے نیویارک کی یہودی برادری کی حفاظت اور اس کی حمایت کے اپنے وعدے کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ میری ذمہ داری ہوگی کہ نہ صرف نیویارک کے یہودیوں کی حفاظت کروں، بلکہ شہر میں ان کی قدر کروں اور انہیں مناؤں۔‘‘
دراصل ۴؍نومبر کے میئر الیکشن میں ممدانی کی فتح کے بعد ایرک ایڈمز یکم جنوری کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔۳۴؍ سالہ ظہران ممدانی ملک کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلمان اور جنوب ایشیائی نژاد میئر ہیں۔