نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کپتان امیلیا کیر کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں۹۲؍ رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: March 25, 2026, 5:03 PM IST | Christchurch
نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کپتان امیلیا کیر کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں۹۲؍ رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کپتان امیلیا کیر کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پانچویں ٹی۲۰؍ میچ میں۹۲؍ رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریز ۱۔۴؍سے اپنے نام کر لی۔
Some knock 😍 Scorecard | https://t.co/CWCsP28hvK #NZvSA pic.twitter.com/vPMXhSJYAj
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) March 25, 2026
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے کپتان امیلیا کیر کی ۵۵؍ گیندوں پر۱۹؍ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۰۵؍ رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۴؍ رنز بنائے۔ جارجیا پلمر نے ۲۶؍ گیندوں پر ۲۷؍ اور بروک ہالیڈے نے ۲۴؍ گیندوں پر ۲۶؍ رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:کرتیکا کامرا نے’’مٹکا کنگ‘‘ کے کردار کی جھلک پیش کی
جنوبی افریقہ کے لیے آیابونگا کھاکا نے ۴؍ اوورز میں ۳۲؍ رنز دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ تومی سیکوکھونے نے بھی ۳؍ اوورز میں ۳۲؍ رنز دے کر ۳؍ وکٹ لئے۔۱۹۵؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہی میں لڑکھڑا گئی۔ ٹیم نے ابتدائی ۴؍ وکٹ صرف ۴۰؍ رنز پر کھو دی۔ ابتدائی جھٹکوں کے بعد جنوبی افریقہ کبھی سنبھل نہ سکی اور ۲۰؍ اوورز میں ۹؍وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۰۲؍ رنز ہی بنا سکی اور میچ ۹۲؍ رنز سے بڑے فرق سے ہار گئی۔
یہ بھی پڑھئے:آر سی بی کے نئے مالک کپتان رجت پاٹیدار کے ساتھ کھیل چکے ہیں
نیوزی لینڈ کے لیے لی تاہوھو نے شاندار بولنگ کی اور ۴؍ اوورز میں ۱۵؍ رنز دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ صوفی ڈیوائن نے ۲؍ اوورز میں ۸؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹ لئے اور کپتان امیلیا کیر نے ۳؍ اوورز میں ۶؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ نینسی پٹیل اور فلورا ڈیونشائر کو۱۔۱؍ وکٹ ملیں۔۱۰۵؍رنز بنانے اور۲؍ وکٹ لینے والی کیوی کپتان امیلیا کیر میچ کی بہترین کھلاڑی رہیں۔ امیلیا کو سیریز کی بہترین کھلاڑی بھی منتخب کیا گیا۔ کیر نے سیریز میں ۵؍ وکٹوں کے علاوہ۲۷۶؍ رنز بھی بنائے۔