Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرتیکا کامرا نے’’مٹکا کنگ‘‘ کے کردار کی جھلک پیش کی

Updated: March 25, 2026, 3:03 PM IST | Mumbai

اداکارہ کرتیکا کامرا نے حال ہی میں امیزون کے نئے پروجیکٹس کے لانچ ایونٹ میں اپنی موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ان کے لُک سے ان کی آنے والی سیریز ’’مٹکا کنگ‘‘ کے کردار کی ہلکی سی جھلک بھی نظر آئی۔

Kritika Kamra.Photo:INN
کرتیکا کامرا۔ تصویر:آئی این این

کرتیکا نے اس موقع پر روایتی پارسی گارا ساڑی پہنی تھی، جس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شو میں کس قسم کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ ’’مٹکا کنگ‘‘ کے ٹیزر میں بھی کرتیکا ایک پارسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئی تھیں  اور ایونٹ میں ان کا یہ انداز اسی سے میل کھاتا دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھئے:`پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے:سوربھ شکلا


کرتیکا اپنے کام میں باریکیوں پر توجہ دینے کے لیے جانی جاتی ہیں  اور اس بار بھی انہوں نے اپنے کردار سے جڑنے کے لیے فیشن کا سہارا لیا۔ تصویر میں وہ سیاہ رنگ کی خوبصورت گارا ساڑی میں نظر آ رہی ہیں، جس پر ہلکی پھول دار کڑھائی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پرل چوکر اور میچنگ بالیاں پہن رکھی ہیں۔ ان کا ہیئر اسٹائل سادہ لو بن میں ہے اور میک اپ بھی ہلکا رکھا گیا ہے، جس میں وِنگڈ آئی لائنر ان کے انداز کو ایک ریٹرو ٹچ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ۱۵؍ نکاتی امن منصوبہ ایران کو بھیج دیا


اس دوران، کرتیکا کامرا ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ کام پر لوٹ آئی ہیں اور اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ *مٹکا کنگ* کی تشہیر میں بھی سرگرم نظر آئیں گی، جو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔کرتیکا کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ ’’کرتیکا کے لیے ہمیشہ کردار کی سچائی سب سے اہم ہوتی ہے۔’’مٹکا کنگ‘‘ کے لیے انہوں نے اس دور اور ثقافت کو سمجھنے پر خاص توجہ دی ہے، جس میں کہانی ترتیب دی گئی ہے۔ ان کا انداز بھی اسی عمل کا حصہ ہے، جو انہیں اپنے کردار سے جوڑے رکھتا ہے اور ناظرین کو ایک حقیقی جھلک فراہم کرتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK