• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ۶۱؍ رنز سے ہرایا

Updated: February 26, 2026, 5:03 PM IST | Colombo

کپتان مچل سینٹنر (۴۷؍ رنز اور ایک وکٹ)، راچن رویندر (۳۲؍ رنز اور چار وکٹ) اور کول میک کونچی (ناٹ آؤٹ ۳۱؍ رنز) کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مقابلے میں سری لنکا کو۶۱؍ رنز سے شکست دے دی۔

New Zealand Players.Photo:PTI
نیوزی لینڈکے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

 کپتان مچل سینٹنر (۴۷؍ رنز اور ایک وکٹ)، راچن رویندر (۳۲؍ رنز اور چار وکٹ) اور کول میک کونچی (ناٹ آؤٹ ۳۱؍ رنز) کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مقابلے میں  سری لنکا کو۶۱؍ رنز سے شکست دے دی۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۵؍ سال بعد ہولی پر کسی بڑی فلم کی ریلیز نہیں، کرکٹ ورلڈ کپ وجہ

نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے ۱۶۹؍ رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے سری لنکا کو ۶۱؍ رن سے ہرادیا۔ سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنے دو وکٹ محض ۶؍ رنز کے اسکور پر گنوا دئے۔ پتھم نسانکا (صفر) اور چرتھ اسالنکا (پانچ) کو میٹ ہنری نے آؤٹ کیا۔ راچن رویندرا نے محض تین اوورز میں ۱۹؍ رنز دے کر سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کوسل مینڈس (۱۱)، پون رتنائیکے (۱۰)، کپتان داسن شناکا (تین) اور دوشن ہیمنتھا (تین) کو راچن رویندر نے اپنا شکار بنایا۔ ۱۵؍ ویں اوور میں مچل سینٹنر نے کامنڈو مینڈس (۳۱؍ رنز) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو ۷۷؍رن  کے اسکور پر ساتواں دھچکا دیا۔ ۲۰؍ ویں اوور میں گلین فلپس نے دونیتھ ویلالگے کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ ویلالگے نے ۲۳؍ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۲۹؍ رنز بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر۱۰۷؍ رنز ہی بنا سکی اور ۶۱؍ رنز سے میچ ہار گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر نے چار وکٹ حاصل کئے۔ میٹ ہنری کو دو وکٹ ملے جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ کی توجہ سیمی فائنل پر مرکوز، انگلینڈ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے تیار

اس سے قبل، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بلے بازی کے لیے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شروعات بھی خراب رہی اور اس نے باقاعدہ وقفوں سے وکٹ گنوائے۔ ایک وقت پر نیوزی لینڈ نے۱ء۱۲؍ اوورز میں ۸۴؍رن  کے مجموعی اسکور پر اپنے ۶؍وکٹ گنوا دیے تھے۔ فن ایلن (۲۳؍رن)، ٹم سیفرٹ (آٹھ)، گلین فلپس (۱۸)، راچن رویندر (۳۲؍رن)، مارک چیپ مین (صفر) اور ڈیرل مچل ۳؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسی مشکل صورتحال میں مچل سینٹنر اور کول میک کونچی کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بھی بنائے۔ مچل سینٹنر اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں پر۱۶۸؍ رنز بنائے۔ مچل سینٹنر نے ۲۶؍ گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ۴۷؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ کول میک کونچی نے ۲۳؍ گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۳۱؍  رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمنتھا چمیرا نے تین تین وکٹ حاصل کئے، جبکہ دونیتھ ویلالگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK