Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو ۸؍ وکٹ سے روند دیا

Updated: July 19, 2025, 1:44 PM IST | Agency | Harare

ٹی ۲۰؍ میچ میں کیوی ٹیم کے میٹ ہینری نے ۳؍ وکٹ لئے۔ کانوے کی نصف سنچری۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

میٹ ہینری (۳؍ وکٹ) کے بعد ڈیون کانوے (ناٹ آؤٹ۵۹؍رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ٹی۲۰؍  سہ رخی سیریز کے تیسرے میچ میں۳۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے زمبابوے کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔۱۲۱؍رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز خراب رہا اور اس نے دوسرے ہی اوور میں ٹم سیفرٹ (۵؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔  ڈیون کانوے نے۴۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۹؍ رن بنا کر مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ نے۱۳ء۵؍اوور میں ۲؍ وکٹ پر۱۲۲؍ رن بنا کر مقابلہ ۸؍ وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل جمعہ کو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے میدان میں اترنے والی زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ  کے نقصان پر ۱۲۰؍رن بنائے۔   میٹ ہینری نے۲۶؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK