کین ولیمسن (۹۳)، کپتان ٹام لاتھم(۴۷) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ ۴۱) کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو کھیل ختم ہونے کے وقت۸؍ وکٹوں پر ۳۱۹؍کے اسکور کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: November 29, 2024, 1:34 PM IST | Agency | Christ Church
کین ولیمسن (۹۳)، کپتان ٹام لاتھم(۴۷) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ ۴۱) کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو کھیل ختم ہونے کے وقت۸؍ وکٹوں پر ۳۱۹؍کے اسکور کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
کین ولیمسن (۹۳)، کپتان ٹام لاتھم(۴۷) اور گلین فلپس (ناٹ آؤٹ ۴۱) کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو کھیل ختم ہونے کے وقت۸؍ وکٹوں پر ۳۱۹؍کے اسکور کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ سابق کپتان کین ولیمسن اشاندار سنچری سے محروم رہ گئے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کا آغاز خراب رہا اور اس نے دوسرے ہی اوور میں ڈیون کانوے (۲) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان ٹام لاتھم اور کین ولیمسن نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے۵۸؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔۱۴؍ویں اوور میں بریڈن کارس نے ٹام لاتھم (۴۷) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ رچن رویندرا (۳۴)، ڈیرل مچل (۱۹) اور ٹام بلنڈل ۱۷؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کا پانچواں وکٹ کین ولیمسن کی صورت میں گرا۔ انہیں گس اٹکنسن نے آؤٹ کر کے ۳۳؍ویں سنچری سے محروم کر دیا۔ ولیمسن نے ۱۹۷؍گیندوں پر ۱۰؍چوکوں کی مدد سے ۹۳؍ رنوں کی اننگز کھیلی۔ نیتھن اسمتھ (۳) اور میٹ ہنری (۱۸) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
دن کا کھیل ختم ہونے پر گلین فلپس (۴۱؍ ناٹ آؤٹ) اور ٹم ساؤتھی (۱۰؍ ناٹ آؤٹ) رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کے لیگ اسپنر شعیب بشیر نے ۶؍رن دے کر سب سے زیادہ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ گس اٹکنسن اور بریڈن کارس نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔پہلے دن کا کھیل کُل ملاکر کہا جا سکتا ہے کہ دووں ہی ٹیموں نے اپنی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پہلے دن کے خاتمہ پر جہاں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کے ۸؍بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیابی حاصل کی وہیں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے اچھی شراکت نبھاتے ہوئے ٹیم کا اسکور ۳۰۰؍کے پار پہنچا دیا۔دوسرے دن ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے اسکور میں مزید کچھ اضافہ کر سکیں۔
ولیمسن سنچری سے محروم
کین ولیمسن نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران ۹۳؍رن بنائے اور سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ اگرچہ ولیمسن سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن وہ ایک خاص ’کارنامہ‘ انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ ولیمسن نیوزی لینڈ کے ایسے بلے باز بن گئے ہیں جو ۹۰؍کے اسکور میں بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عالمی کرکٹ میں وہ ۹۰؍ کے اسکور میں آؤٹ ہونے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ۱۳؍واں موقع ہے کہ ولیمسن نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ ان سے آگے صرف سچن تینڈولکر ہیں جو ۹۰؍ کے اسکور میں ۲۷؍بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں ولیمسن نے راہل دراوڑ (۱۲) اور اے بی ڈیولیرس (۱۲) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کین ولیمسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ۳۶؍ویں نصف سنچری ہے۔