• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منیلا: مودی کا قومی پرچم والا کارڈ اُٹھانے کا عمل موضوعِ بحث

Updated: November 20, 2026, 1:24 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

مودی کا قومی پرچم والا کارڈ اُٹھانے کا عمل موضوعِ بحث برکس اجلاسوں میں نہ اٹھانے کی تصاویر سامنے آئیں۔ قومی میڈیا منیلا کی ان کی تصویر کو ان کے حبِّ وطن اور پرچم کے احترام کی علامت قرار دے رہا ہے جبکہ ناقدین نے اسے کیمرہ کیلئے کیا گیا عمل قرار دیا۔

Modi picking up a card placed as a marker for where to stand in Manila. Photo: INN
مودی منیلا میں کھڑے ہونےکیلئے نشان کے طورپررکھے گئےکارڈ کواٹھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

منیلا میں کواڈ سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی پرچم کی علامت والا کارڈ فرش سے اٹھا کر جیب میں رکھنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ ایک طرف جہاں حکومت نواز میڈیا اسے ان کے حب وطن اور پرچم کے احترام کی علامت قرار دے کر پزیرائی کررہا ہے وہیں ناقدین نے اسے کیمروں کیلئےکی گئی علامتی حرکت قرار دیا۔

’دی وائر ‘نے اپنی  ایک رپورٹ میں  برکس کے سابقہ سربراہی  اجلاسوں کی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ہر موقع پر ایسا نہیں کیا اور بعض اجلاس میں قومی پرچم کی علامت والا کارڈ فرش پر ہی چھوڑ دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ناقدین  بھی یہی حوالہ دے رہے ہیں اور سوال کرکررہے ہیں کہ کیا مودی کی کی حب الوطنی وقت کےساتھ بدلتی ہے؟یاد رہے کہ ۱۷؍نومبر کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کواڈ لیڈرس  کی گروپ تصویر کیلئے چاروں ممالک کے پرچموں والے چھوٹے کارڈ فرش پر رکھے گئے تھے تاکہ مذکورہ ممالک کے لیڈرس کو اپنی جگہ معلوم ہو سکے۔ مودی نے اپنی جگہ کی جانب بڑھتے ہوئے ہندوستانی پرچم والا کارڈ اٹھایا اور اسے جیب میں رکھ لیا۔

یہ بھی پڑھئے: بلڈانہ: لونار جھیل عالمی ارضیاتی ورثے کی فہرست میں شامل

اس موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے سنایا گیا کہ ’’اسے سنبھال کر رکھیں۔‘‘ دی وائر نے ۲۰۱۵ء کے روس اور ۲۰۱۹ء کے برازیل میں منعقدہ برکس اجلاس کی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان مواقع پر مودی ہندوستانی پرچم والے نشان کے پیچھے کھڑے رہے  لیکن انہوں نے اسے نہیں اٹھایا۔ ان تصاویر کی جانب فیکٹ چیکر محمد زبیر نے بھی توجہ دلائی ہے۔ البتہ۲۰۲۳ء کے جوہانسبرگ برکس اجلاس میں بھی  مودی نے اسی طرح پرچم والا کارڈ اٹھا کر اپنی جیب میں رکھا تھا۔ ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی اس  پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے  ۲۰۱۹ء کے برکس اجلاس کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ اس موقع پر مودی نے پرچم کو نہیں اٹھایا تھا۔کواڈ ر لیڈروں کی گروپ تصویر کے دوران ایک اور لمحے نےتوجہ حاصل کی  جب صحافی امریکی صدر ٹرمپ سے مختلف امور پر سوالات کر رہے تھے تو مودی کو جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائچی اور ٹرمپ کی جانب مڑ کر ’’کیا ہم آگے چلیں؟‘‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔ تاہم دیگر  لیڈروں نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK