Updated: March 24, 2026, 12:57 PM IST
|
Agency
| Mumbai
ہاکی انڈیا نے پیر کے روز ۲۰۲۵ءکے آٹھویں سالانہ ایوارڈس کیلئے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان انعامات کا مقصد گزشتہ ایک سال کے دوران ہندوستانی ہاکی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
سلیمہ ٹیٹے کو خواتین کے زمرے میں پلیئر آف دی ایئر نامزد کیا گیا ہے
ہاکی انڈیا نے پیر کے روز ۲۰۲۵ءکے آٹھویں سالانہ ایوارڈس کیلئے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ان انعامات کا مقصد گزشتہ ایک سال کے دوران ہندوستانی ہاکی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایوارڈس کی باوقار تقریب رواں ہفتے جمعہ کو ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔اس بار۸؍ مختلف زمروں میں مجموعی طور پر ۳۲؍ امیدواروں کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مرد و خواتین دونوں زمروں میں سب سے باوقار اعزاز ’ہاکی انڈیا بلبیر سنگھ سینئر پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ ہے، جس کے لئے ہاردک سنگھ، سکھجیت سنگھ، سنجے اور ابھیشیک مضبوط امیدوار مانے جا رہے ہیں۔ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے’’ہاکی انڈیا جگر اج سنگھ اپکمنگ پلیئر آف دی ایئر (مرد، انڈر ۲۱) اور ہاکی انڈیا اسنتا لاکرا اپکمنگ پلیئر آف دی ایئر (خواتین، انڈر ۲۱)یوارڈس بھی دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بہترین گول کیپر، ڈیفنڈر، مڈفیلڈر اور فارورڈ کے لئے بالترتیب ’بلجیت سنگھ‘، ’پرگٹ سنگھ‘، ’اجیت پال سنگھ‘ اور ’دھنراج پلے‘ کے نام سے منسوب ایوارڈز پیش کئے جائیں گے۔ خصوصی اعزازات میں ’ہاکی انڈیا پریزیڈنٹس ایوارڈ فار آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ‘اور ’جمن لال شرما ایوارڈ فار انویلویبل کنٹریبیوشن‘ شامل ہیں، جن کے ذریعے آفیشلز اور دیگر متعلقہ افراد کو بھی سراہا جائے گا۔ مزید برآں، امپائر، ٹیکنیکل آفیشلز اور بہترین ممبر یونٹ کے لئے بھی خصوصی ایوارڈس دئیےجائیں گے۔
پلیئر آف دی ایئر (مرد) ہاکی انڈیا بلبیر سنگھ سینئر ایوارڈ کے لئے ہاردک سنگھ، سکھجیت سنگھ، سنجے اور ابھشیک کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔پلیئر آف دی ایئر (خواتین) اس زمرے میں نونیت کور، سلیمہ ٹیٹے، لالریمسوامی اور سویتا پونیا نامزد کی گئی ہیں۔گول کیپر آف دی ایئر: راج کمار دیپ سنگھ، کرشن بہادر پاٹھک، بچھو دیوی کھریبام اور سورج کرکیرا دوڑ میں شامل ہیں۔ڈیفینڈر آف دی ایئر: سنجے، امت روہیداس، جگراج سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔مڈ فیلڈر آف دی ایئر: ہاردک سنگھ، سُمیت، راج کمار پال اور نیل کنٹھ شرما مدمقابل ہیں۔