Inquilab Logo Happiest Places to Work

نور احمد سی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہر، ٹم سیفرٹ سینٹ لوشیا کنگز میں شامل

Updated: August 20, 2026, 5:03 PM IST | Port Of Spain

افغانستان کے بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپن گیندباز نور احمد افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لیے جانے کے بعد سی پی ایل ۲۰۲۶ء کے بقیہ سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ سینٹ لوشیا کنگز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Noor Ahmed.Photo:INN
نور احمد۔ تصویر:آئی این این

افغانستان کے بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپن گیندباز نور احمد افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لیے جانے کے بعد سی پی ایل ۲۰۲۶ء کے بقیہ سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ سینٹ لوشیا کنگز نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مشفق کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے

سینٹ لوشیا کنگز نے ایک بیان میں کہا کہ نور احمد اب ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ فرنچائز نے نور کے ٹیم میں شامل نہ ہو پانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نور نے ۲۰۲۰ء میں کنگز، جسے اس وقت سینٹ لوشیا زوکس کہا جاتا تھا، کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، تاہم ویزا مسائل کے باعث وہ ٹیم کی جانب سے نہیں کھیل سکے تھے۔ ۲۰۲۴ء میں واپسی کے بعد انہوں نے ۱۲؍ میچوں میں ۲۲؍ وکٹ حاصل کئے اور ۱۹ء۶؍ کےاکنامی ریٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ کنگز نے اسی سیزن میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:’’برہماستر ۲‘‘ آخرکار بننے جا رہی ہے! رنبیراور عالیہ کے ساتھ دپیکا کی شمولیت کا امکان

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کے کامیاب سیزن کے بعد سینٹ لوشیا کنگز سے دوبارہ جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ۱۰؍ اننگز میں ۳۹۴؍ رنز بنائے اور۳۷ء۱۶۸؍ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔ فائنل میں ان کی ۳۸؍ گیندوں پر ۷۲؍رنز کی اننگز پر انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔سیفرٹ ۲۰۲۰ء سے ۲۰۲۲ء تک ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور گزشتہ دو سیزن سے کنگز کا بھی حصہ رہے ہیں۔ ۲۰۲۵ء میں وہ ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز رہے اور ۱۰؍اننگز میں ۲۳ء۱۶۹؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۳۹۶؍ رنز بنائے۔ ان کی نمایاں اننگز میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف۵۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۲۵؍ رنز شامل ہیں۔ سی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کنگز نے اب تک پانچ میں سے دو میچ جیتے ہیں اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے مقام پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK