اولمپک میڈل فاتح شوٹر منو بھاکر نے یومِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے منفرد انداز میں عوام کو مبارکباد پیش کی۔
EPAPER
Updated: August 16, 2025, 1:45 PM IST | Agency | New Delhi
اولمپک میڈل فاتح شوٹر منو بھاکر نے یومِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے منفرد انداز میں عوام کو مبارکباد پیش کی۔
اولمپک میڈل فاتح شوٹر منو بھاکر نے یومِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے منفرد انداز میں عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ قومی ترانہ کی دھن کو وائلن پر بجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ وہ اتنے بہترین انداز میں یہ دھن بجارہی ہیں کہ اس ویڈیو کو سیکڑوں مرتبہ شیئر کیا گیا اور مداحوں کی جانب سے اسے بے حد سراہا بھی جارہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس یومِ آزادی پر اُس دُھن کو بجانے کی ایک کوشش جو میرے دل کے سب سے قریب ہے۔ جب بھی میں ہندوستان کی نمائندگی کرتی ہوں، میری خواہش ہوتی ہے کہ پوڈیم پر کھڑے ہوکر قومی ترانے کو سنوں۔ عمومی طور پر وائلن بیٹھ کر بجاتے ہیں، لیکن میں اس بار لاشعوری طور پر کھڑے ہو کر وائلن بجارہی ہوں اور یہ دھن میری روح میں اتر رہی ہے۔ یہ اپنے وطن سے وہ محبت ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ جے ہند۔‘‘یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں منو بھاکر نے ہندوستان کو ۲؍ تمغے دلاکر تاریخ رقم کی تھی۔