Updated: September 01, 2026, 9:06 PM IST
| New York
چار مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن ناؤمی اوساکا نے ایناستاسیا زاخارووا کو سخت مقابلے کے بعد سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنے تیسرے یو ایس اوپن خطاب کی مہم کا کامیاب آغاز کر دیا۔پیر کی شب آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں اوساکا نے۲۰۱۸ء اور۲۰۲۰ء میں نیویارک میں خطاب جیتنے کے بعد ایک بار پھر مضبوط آغاز کیا۔
چار مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن ناؤمی اوساکا نے ایناستاسیا زاخارووا کو سخت مقابلے کے بعد سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنے تیسرے یو ایس اوپن خطاب کی مہم کا کامیاب آغاز کر دیا۔پیر کی شب آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں اوساکا نے۲۰۱۸ء اور۲۰۲۰ء میں نیویارک میں خطاب جیتنے کے بعد ایک بار پھر مضبوط آغاز کیا۔ وہ پہلے سیٹ میں ۲۔۵؍ اور دوسرے سیٹ میں ۳۔۵؍کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، تاہم عالمی درجہ بندی میں ۱۰۱؍ویں نمبر کی زاخارووا نے دونوں مرتبہ واپسی کرتے ہوئے مقابلہ ٹائی بریک تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:انشومن جھا اور رگھوبیر یادو کی فلم ’’اوم کا ہری‘‘۱۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی
سابق عالمی نمبر ایک اوساکا نے پہلا سیٹ اپنے تیسرے سیٹ پوائنٹ پر ۶۔۸؍سے جیتا، جبکہ دوسرا ٹائی بریک ۳۔۷؍ سے اپنے نام کیا اور دو گھنٹے سے کچھ زائد وقت میں میچ جیت لیا۔ اوساکا سیاہ لباس پہن کر کورٹ میں آئیں، جو سابق امریکی باسکٹ بال اسٹار ایلن آئیورسن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تھا۔ کورٹ میں داخلے کے وقت انہوں نے مکمل سفید گاؤن بھی پہن رکھا تھا۔میچ کے بعد اوساکا نے کہا کہ یہ ان کی جانب سے آئیورسن کے لیے خراجِ عقیدت ہے اور وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے لباس اور انداز کے ذریعے اپنی شخصیت کا اظہار کرنا پسند ہے اور خوشی ہے کہ شائقین نے ان کے انداز کو پسند کیا۔
امریکی ٹینس اسٹار امانڈا انیسیمووا نے اپنی ۲۵؍ویں سالگرہ کے موقع پر۲۰۲۶ء یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں اپنی ہم وطن ایشلن کروگر کو سیدھے سیٹوں میں ۱۔۶ ،۳۔۶؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ فلشنگ میڈوز میں عالمی درجہ بندی کی دسویں نمبر کی کھلاڑی انیسیمووا نے صرف ۷۲؍ منٹ میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے مصباح الحق نے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
لوئس آرمسٹرانگ کورٹ پر موجود شائقین نے میچ کے بعد ان کے لیے سالگرہ کا گیت گا کر اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا، جس پر وہ مسکراتی اور شرماتی نظر آئیں۔ میچ کے بعد انیسیمووا نے مذاقاً کہا کہ اب ان کی عمر بڑھ رہی ہے اور وہ پہلے کی طرح اپنی سالگرہ کا انتظار نہیں کرتیں۔ تاہم انہوں نے گزشتہ ایک سال کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے۔ دو مرتبہ گرینڈ سلیم سنگلز فائنل کھیلنے والی انیسیمووا نے پہلے سیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سات گیمز میں اسے اپنے نام کر لیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے دباؤ کے باوجود تیزی سے واپسی کی اور میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایشلن ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور انہیں معلوم تھا کہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا، تاہم وہ اس چیلنج کے لیے پوری طرح تیار تھیں۔