سعودی عرب گراں پری میں میکلارین کے ڈرائیورپیاسٹری ٹاپ پوزیشن پر۔
EPAPER
Updated: April 22, 2025, 11:37 AM IST | Agency | Riyadh
سعودی عرب گراں پری میں میکلارین کے ڈرائیورپیاسٹری ٹاپ پوزیشن پر۔
آسکر پیاسٹری نے دکھایا ہے کہ ان کے پاس فارمولا وَن خطاب کے لئے مقابل کرنے کی رفتار ہے۔ انہوں نے دکھایا کہ وہ اتوار کو سعودی عربین گراں پری جیت کر خطاب جیت سکتے ہیں۔ اس سیزن میں پہلی بار پنالٹی نے ریس جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور پیاسٹری اپنی جیت کے ساتھ ہی ڈرائیورس کی ٹیبل پر سرفہرست ہو گئے۔
اس سیزن میںپیاسٹری کی آخری دو فتوحات پول پوزیشن سے متاثر کن ڈرائیورس کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔ اس بار انہوں نے چار بار کے چمپئن میکس ورسٹاپین کو پیچھے چھوڑدیا ۔ ریڈ بُل کے ڈرائیور ورسٹاپین نے پول پوزیشن سے شروعات کی لیکن پہلے موڑ پر پیاسٹری کے ساتھ برتری کیلئے مقابل کرتے ہوئے وہ ٹریک سے اتر گئے۔ وہ آگے رہے لیکن ان پر ۵؍ سیکنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ پیاسٹری نے دلیل پیش کی کہ انہوں نےموڑ کے اندرونی حصے میں ورسٹاپین کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور وہ اس پوزیشن کے مستحق تھے۔
ریس کے بعد آسکر پیاسٹری نے کہاکہ ’’ایک بار جب میں داخل ہوا تو میں پہلے ہی موڑ سے نکل کر دوسرے نمبر پر آنے سے قاصر تھا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں نے اپنی پوری کوشش کی۔ ظاہر ہے، اسٹیورڈس کو اس میں شامل ہونا پڑا۔ میں نے محسوس کیا کہ میں بہت آگے ہوں اور اسی وجہ سے میں نے ریس جیت لی۔‘‘ چارلس لیکرک فیراری کیلئے تیسرے نمبر پر رہے اور پیاسٹری کے میکلارن ٹیم کے ساتھی لینڈو نورس اپنی زبردست حکمت عملی اور اوور ٹیکنگ کی بدولت چوتھے نمبر پر رہے۔ کوالیفائنگ میں کریش کے بعد نورس نے۱۰؍ویں نمبر سے ریس کی شروعات کی تھی۔ آسکرپیاسٹری کی یہ مسلسل دوسری جیت تھی۔خیال رہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے بحرین گراں پری میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس سال ۵؍ میں سے ۳؍ ریس جیتی ہیں۔ اس سیزن سے پہلے وہ صرف ۲؍ جیتے میں کامیاب رہے تھے۔
پیاسٹری، نورس سے۱۰؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ورسٹاپین تیسرے نمبر پر ہیں،وہ دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔ پیاسٹری اتوار کی ریس میں نورس سے ۳؍ پوائنٹ پیچھے تھے جس کی وجہ آسٹریلیا میں ان کی گھریلو ریس میں مہنگی اسپن کی وجہ تھی، جو سیزن کا پہلا گراں پری ریس تھی۔
مارک ویبر (جو اب پیاسٹری کے منیجر ہیں) کے بعد وہ ۲۰۱۰ء میں ریڈ بل ڈرائیور کے طور پر فارمولاوَن اسٹینڈنگ کی قیادت کرنے والے پہلے آسٹریلوی بن گئے۔۱۹۸۰ء میں ایلن جونس کے بعد کسی بھی آسٹریلوی نے ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ پیاسٹری نے کہا کہ میکس کی سزا نے انہیں جیت دلائی۔