Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ستارے زمین پر‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز، ۹؍ ماہ کا انتظار ختم

Updated: March 10, 2026, 3:06 PM IST | Mumbai

عامر خان کی اسپورٹس ڈرامہ فلم’’ستارے زمین پر‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کا مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ اب ان کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ یہ معلومات سامنے آ چکی ہے کہ فلم کس پلیٹ فارم پر اور کب اسٹریم ہوگی۔

AAmir Khan.Photo:INN
ستارے زمین پر اور عامر خان ۔ تصویر:آئی این این

۲۰؍جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی عامر خان اور جیینیلا ڈی سوزا کی اسپورٹس ڈرامہ  فلم’’ستارے زمین پر‘‘ اب آخرکار او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کے لیے تیار ہے۔ عام طور پر بڑی سے بڑی فلمیں تقریباً ۳۰؍ دن یا ڈیڑھ ماہ بعد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کر دی جاتی ہیں۔ تاہم عامر خان، جو فلم’’ستارے زمین پر‘‘کے پروڈیوسر بھی ہیں، انہوں نے ایک منفرد ماڈل اپنایا تھا۔ او ٹی ٹی پر ریلیز سے پہلے انہوں نے اس فلم کویوٹیوب   پر جاری کیا تھا، جہاں ان کے چینل پر۱۰۰؍ روپے ادا کر کے مداح یہ فلم دیکھ رہے تھے۔ اب۹؍ ماہ کے طویل انتظار کے بعد یہ فلم آخرکار او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے جا رہی ہے۔ آپ فلم’’ستارے زمین پر‘‘ کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں، اس کی تفصیل نیچے پڑھیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sony LIV (@sonylivindia)


اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوگی ’’ستارے زمین پر‘‘
عامر خان کی اسپورٹس ڈرامہ فلم’’ستارے زمین پر‘‘ تھیٹرز اور یوٹیوب کے بعد جس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، وہ سونی لیو ہے۔ او ٹی ٹی پر اس فلم کی اسٹریمنگ کی معلومات خود سونی لِو نے اپنے سرکاری انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔انہوں نےفلم’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ ’’ایک چھوٹا قد باسکٹ بال کوچ، ۱۰؍ طوفانی ستارے اور ان کا سفر۔ فلم’’ستارے زمین پر‘‘ جلد ہی سونی لیو پر اسٹریم ہونے والی ہے۔‘‘ٹائمز آف انڈیا  کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ فلم ۹؍ ماہ کے طویل انتظار کے بعد مارچ۲۰۲۶ء میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا میں پانچ ایرانی خواتین فٹبالرز کو سیاسی پناہ ملی

باکس آفس پر ہٹ رہی ’’ستارے زمین پر‘‘
عامر خان اور جینیلا ڈی سوزا کی اس  اسپورٹس ڈرامہ فلم نے دنیا بھر میں تقریباً ۲۶۶؍ کروڑ روپے کاکاروبار کیا تھا، جبکہ ہندوستان میں اس کی نیٹ کمائی۵۸ء۱۶۶؍ کروڑ روپے رہی۔ تقریباً ۹۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی یہ فلم اگرچہ عامر خان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیاب فلم نہیں بنی، لیکن ۲۰۲۵ء کی ہٹ فلموں کی فہرست میں اس نے اپنی جگہ ضرور بنائی۔

یہ بھی پڑھئے:طاہر راج بھسین نے وکرم فڈنیس کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کی

آپ کو بتا دیں کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ ہسپانوی فلم ’’چمپئنز‘‘کا آفیشل ہندی ایڈاپٹیشن ہے۔ فلم کی کہانی ایک مغرور باسکٹ بال کوچ کے گرد گھومتی ہے جو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پکڑا جاتا ہے۔ عدالت اسے سزا کے طور پر ۱۰؍  خصوصی صلاحیتوں والے بچوں  کی ٹیم کو باسکٹ بال سکھانے کا حکم دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK