• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پڈیکل نے ۶۰۰؍ رن بنا کر وجے ہزارے میں تاریخ رقم کر دی

Updated: January 06, 2026, 6:08 PM IST | Mumbai

دیودت پڈیکل نے وجے ہزارے ٹرافی میں ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ہندوستان کی صفِ اول کی گھریلو ایک روزہ کرکٹ مقابلے کے تین مختلف سیزن میں ۶۰۰؍یا اس سے زائد رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

Devdutt Paddikal.Photo:INN
دیودت پڈیکل۔ تصویر:آئی این این

 دیودت پڈیکل نے وجے ہزارے ٹرافی میں ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ہندوستان کی صفِ اول کی گھریلو ایک روزہ کرکٹ مقابلے کے تین مختلف سیزن میں ۶۰۰؍یا اس سے زائد رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ پڈیکل نے یہ کارنامہ منگل کو گجرات کالج گراؤنڈ میں راجستھان کے خلاف کرناٹک کے ایلیٹ گروپ اے میچ کے دوران انجام دیا۔
راجستھان کے خلاف میچ میں بھی پڈیکل نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ۸۲؍ گیندوں پر۱۲؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے۹۱؍ رن بنائے اور کپتان مینک اگروال کے ساتھ۱۸۴؍ رن کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی، جس نے کرناٹک کی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد اس جوڑی نے ٹیم کو زبردست آغاز دلایا۔
 ۲۶۔۲۰۲۵ءسیزن میں ان کی شاندار کارکردگی میں ۱۴۷، ۱۲۴؍اور ۱۱۳؍رن کی سنچریاں شامل ہیں، جو مختلف میدانوں اور حالات میں ان کی مستقل مزاجی کی واضح مثال ہیں۔ اس غیر معمولی فارم کے باوجود پڈیکل کو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم سے باہر رکھا گیا، جس پر کرکٹ حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا گیا۔ اس نظراندازی نے گھریلو کرکٹ میں مزید غلبہ حاصل کرنے اور قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ان کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ریلائنس نے روس سے تیل کی خریداری کے تعلق سے انکا ر کردیا

پڈیکل نے ۲۰۔۲۰۱۹ءسیزن میں۱۱؍ میچوں میں  ۶۰۹؍رن بنا کر وجے ہزارے چارٹ میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا  جبکہ۲۱۔۲۰۲۰ء سیزن میں محض سات اننگز میں۴۰ء۱۴۷؍کے  اوسط سے ۷۳۷؍ رن بناتے ہوئے نیا معیار قائم کیا، جس میں چار سنچریاں شامل تھیں  اور اس دوران کرناٹک سیمی فائنل تک پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹائیگر شروف ایٹلی کے اے اے x۲۲اے ۶؍میں اللو ارجن کے ساتھ شامل ہوں گے

ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ اور دو ٹی ۲۰؍ کھیلنے والے پڈیکل ۲۰۲۶ء انڈین پریمیرلیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کریں گے۔ گزشتہ سیزن کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث باہر رہنے کے باوجود فرنچائز نے انہیں برقرار رکھا تھا۔ایک مضبوط وجے ہزارے سیزن کے ساتھ پڈیکل کی نظریں ہندوستانی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے اور اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھنے پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK