Updated: August 16, 2026, 10:07 PM IST
| Galle
دیودت پڈیکّل (۱۶۷؍رن)، کے ایل راہل (۸۲؍ رن) اور دھرو جوریل (۵۱؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کو بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیل ختم ہونے تک ۹؍وکٹ کے نقصان پر ۴۶۰؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
دیودت پڈیکّل (۱۶۷؍رن)، کے ایل راہل (۸۲؍ رن) اور دھرو جوریل (۵۱؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کو بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیل ختم ہونے تک ۹؍وکٹ کے نقصان پر ۴۶۰؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
اتوارکوگالے میں بائیں ہاتھ کے بلے باز پڈیکّل نے دن کا آغاز ۱۳۱؍ رنز سے کیا اور اعتماد کے ساتھ ۱۵۰؍ اور پھر ۱۶۰؍ رنز تک پہنچے۔ انہوں نے خراب گیندوں کو مسلسل باؤنڈری کے پار پہنچایا۔ پڈیکّل نے۲۱۵؍ گیندوں پر ۱۵۰؍ رنز مکمل کیے اور اس کے بعد بھی جارحانہ انداز برقرار رکھا۔ کے ایل راہل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ۱۷۵؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۸۲؍ رنز بنائے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شاندار سنچری بنائیں گے، لیکن کیشرا نوانتا نے ایک بہترین گیند کرائی جو ٹرن ہونے کے ساتھ اچھلی، جس کے باعث راہل کو اپنا شاٹ تبدیل کرنا پڑا اور گیند سیدھی شارٹ لیگ پر چلی گئی۔
پڈیکّل نے اپنی اننگز میں ۲۳۰؍ گیندوں کا سامنا کیا اور ۱۵؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آخرکار پربھات جے سوریا کی گیند پر وہ اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ان کی طویل اننگز اختتام پذیر ہوئی، جس نے سری لنکن گیند بازوں پر مسلسل دباؤ بنائے رکھا۔
رِشبھ پنت کے آؤٹ ہونے سے ہندوستان کی ۳۰۰؍ رنز سے آگے بڑھنے کی رفتار کچھ سست ہوئی۔ پنت نے ۶۲؍ گیندوں پر تیز رفتار ۳۹؍ رنز بنائے۔ انہوں نے نوانتا پر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن مڈ آف کی جانب شاٹ کا صحیح وقت متعین نہیں کر سکے، جہاں سونل دینوشا نے دوڑتے ہوئے شاندار کیچ لیا۔ یہ نوانتا کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔ چائے کے وقفے کے بعد ہندوستان کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ رویندر جڈیجا ۱۳؍ رنز بنا کر ہندوستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بلے باز رہے۔ انہیں نوانتا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین : بیونڈ دی اسپائیڈر ورز‘‘ کا ٹریلر آن لائن لیک، مداحوں میں زبردست جوش
اس دوران دھرو جوریل نے تیزی سے رنز بناتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ۱۱۰؍ویں اوور میں پربھات جے سوریا نے انہیں آؤٹ کیا۔ جوریل نے ۶۸؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۱؍ رنز بنائے۔ محمد سراج ۱۱؍ رنز بنا کر اے فرنانڈو کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ مانَو سُتھار ۲۴؍ رنز بنا کر نویں وکٹ کی صورت میں پربھات جے سوریا کا شکار بنے۔
یہ بھی پڑھئے:فاطمہ ثنا خواتین ایشیا کپ اور ایشیائی کھیلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی
بارش کے باعث اتوار کو صرف دو سیشن کا کھیل ہو سکا۔ پہلے سیشن میں ۷۶؍ رنز بنے اور۳؍ وکٹیں گریں جبکہ دوسرے سیشن میں ۹۶؍ رنز بنے اور ۴؍ وکٹیں حاصل ہوئیں۔ مجموعی طور پر آج کا کھیل دونوں ٹیموں کے لیے ملا جلا رہا، تاہم ہندوستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پچ اسپن گیند بازوں کے لیے زیادہ مددگار ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں ۴۶۰؍ رنز کا اسکور مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ کھیل ختم ہونے کے وقت کلدیپ یادو ۱۲؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے، جبکہ پرسدھ کرشنا ایک رن پر کریز پر موجود تھے۔ سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ کیشرا نوانتا کو ۳؍ وکٹیں ملیں، جبکہ اے فرنانڈو نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔