• Sun, 09 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز جیت لی

Updated: November 09, 2025, 6:31 PM IST | Faisalabad

پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو۷؍ وکٹ سے شکست دے کر سیریز ۱۔۲؍کے اسکور سے جیت لی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ۱۴۴؍ رنز کا ہدف۳؍وکٹوں کے نقصان پر ۱ء۲۵؍ اوور میں حاصل کیا۔

Pakistan Players.Photo:INN
پاکستانی پلیئرس۔ تصویر:آئی این این

 پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو۷؍ وکٹ  سے شکست دے کر سیریز ۱۔۲؍کے اسکور  سے جیت لی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے ۱۴۴؍ رنز کا ہدف۳؍وکٹوں کے نقصان پر ۱ء۲۵؍ اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب۷۷؍رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم ۲۷؍رن  اور فخر زمان صفر کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ محمد رضوان ۳۲؍رن  اور آغا سلمان ۵؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے   ایک ایک  وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم ۵ء۳۷؍  اوورز میں ۱۴۳؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کی جانبس ے کوئنٹن ڈی کاک ۵۳؍  رنز بنا کر نمایاں رہے۔
 لوان-ڈرے پریٹوریئس ۳۹، نقابیومزی پیٹر ۱۶، کپتان میتھیو برٹزکے ۱۶، ڈونوون فریرا ۷، جورن فورٹن ۳، ٹونی ڈی زورزی ۲، روبن ہرمن  ایک جبکہ کوربن بوش اور لُنگی اینگیڈی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ ناندرے برجر  ۳؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے۴؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد آفریدی اور سلمان آغا نے۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے:چیمپئن بننے کے بعد خواتین کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں ۵۰؍ فیصد اضافہ

حسن نواز کی جگہ عبدالصمد سری لنکا  کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے : مائیک ہیسن
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بدقسمتی سے آج وہ رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بابر اعظم اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا، امید ہے وہ آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔ 

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ جیت کا کریڈٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔ بابر اعظم اور صائم ایوب نے پریشر کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔ مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ وہ ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے، سر ی لنکا کے خلاف ٹیم میں تبدیلی ہوگی، سیریز میں حسن نواز نہیں ہوں گے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، اچھے کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK