پاکستان نے کوئینز پارک اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے۹۰؍ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 5:03 PM IST | Port Of Spain
پاکستان نے کوئینز پارک اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے۹۰؍ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان نے کوئینز پارک اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے۹۰؍ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:مغربی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے سے روپے میں مضبوطی کا امکان: سنجے ملہوترا
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں ۳۴۴؍ رنز بنائے۔ کپتان روسٹن چیز نے جسٹن گریوز کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے ۹۶؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ روسٹن چیز نے ۷۰؍ جبکہ جسٹن گریوز نے ۷۳؍رنز کی اننگز کھیلی۔ برینڈن کنگن نے بھی ۴۶؍ رنز کا اہم اضافہ کیا۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے سب سے زیادہ ۴؍ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں ۳۸۷؍ رنز بنا کر ۴۳؍ رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس دوران عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے تیسری وکٹ کے لیے ۱۸۳؍ رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ بابر اعظم نے۱۱؍ چوکوں کی مدد سے ۸۸؍ رنز بنائے، جبکہ عبداللہ شفیق ۱۸؍ چوکوں کے ساتھ ۱۶۰؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے ۶؍وکٹیں حاصل کیں جبکہ شمر جوزف نے ۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف ۱۱۷؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیگینارائن چندرپال (۱۷؍رن) اور کاویم ہوج (۳۴؍رن) نے پہلی وکٹ کے لیے۴۰؍ رنز جوڑے، لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد پوری ٹیم لڑکھڑا گئی۔ صرف پانچ بلے باز ہی دوہرا ہندسہ عبور کر سکے، جبکہ زخمی برینڈن کنگ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔ پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے ۳۹؍ رنز دے کر۴؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ ساجد خان نے بھی۳۲؍ رنز کے عوض ۴؍شکار کیے۔
یہ بھی پڑھئے:بارش کے باعث آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے منسوخ
۷۵؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات کچھ خاص نہ رہی اور امام الحق۹؍ رنز بنا کر ۱۵؍ کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اذان اویس ۱۸ٖ رنز بنا کر ۴۲؍رن کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے تیسری وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ ۳۵؍ رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کو ۸؍ وکٹوں سے آسان فتح دلا دی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍سے برابر کر دی۔