Updated: January 13, 2026, 1:49 PM IST
|
Agency
| New Delhi
بی سی سی آئی نے واضح کیا کہ اسےآئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کے میچوں کے مقام کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ہندوستان آنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدہ ہوتے ہوئے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان نے عالمی کپ میں اپنے یہاں بنگلہ دیش کے میچوں کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکوریٹی کے پیش نظر ہندوستان میںاپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہےاور اس نے سری لنکا میںکھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن اس دوران پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر کہا ہےکہ اگر سری لنکا میں اسٹیڈیم دستیاب نہ ہوں توپاکستان کے بنگلہ دیش کے میچوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق،بی سی بی اب ہندوستان میں ہونے والے اپنے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچوں کو پاکستان منتقل کرانے پر غور کر رہا ہے ۔ جب کہ اس تعلق سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سیکیہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی سی سی آئی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بنگلہ دیش کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچوں کے مقام میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یہ معاملہ اس وقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان زیر بحث ہے۔ بی سی بی نے سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر آئی سی سی سے اپنے میچ سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔ بی سی بی نے کہا کہ اسے آئی سی سی سے جواب موصول ہوا ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی درخواست پر غور کرے گا۔
ایسا لگتا ہے کہ بنگلہ دیش کی پسندیدہ منزل سری لنکا میں ان کے میچوں کا انعقاد ممکن نہیں ہے ۔ سیکیہ نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو مقام میں کسی تبدیلی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بی سی سی آئی کو بنگلہ دیش کے میچوں کو چنئی یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور یہ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔