Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کو بڑا دھچکا، شان مسعود ونڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Updated: July 31, 2026, 10:10 PM IST | Tarouba

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ تجربہ کار بلے باز شان مسعود انگلی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Shan Masud.Photo:INN
شان مسعود۔ تصویر:آئی این این

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ تجربہ کار بلے باز  شان مسعود انگلی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شان مسعود کو پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر  جیڈن سیلز  کی گیند بائیں ہاتھ کی  شہادت کی انگلی (انڈیکس فنگر)  پر لگنے سے چوٹ آئی تھی، جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے تھے۔ دوسری اننگز میں وہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، تاہم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستان میں تاریخ رقم کی، کئی ریکارڈ توڑے


رپورٹس کے مطابق شان مسعود کی انجری اتنی سنگین ہو سکتی ہے کہ ۱۹؍ اگست ۲۰۲۶ءسے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز  کے پہلے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اپنی تازہ اپڈیٹ میں کہا’’شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔ اسکین اور طبی معائنے کے بعد ان کا علاج پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں جاری ہے۔۱۹؍ اگست سے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ان کی دستیابی ان کی صحت یابی اور طبی پیش رفت پر منحصر ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:پی ایچ ڈی کی طالبہ سیما نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا


پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست 
 پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں  ۹۰؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چوتھی اننگز میں ۲۱۱؍ رنز  کے ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم صرف ۱۲۰؍ رنز  پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور آٹھ بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔ کپتان  بابر اعظم  نے سب سے زیادہ  ناٹ آؤٹ ۵۸؍رنز  بنائے، لیکن دوسرے بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  دوسرا ٹیسٹ میچ ۲؍ اگست  سے کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK