• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستانی اسٹار نسیم شاہ کا ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک

Updated: September 17, 2023, 1:05 PM IST | Agency | Colombo

پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے، ان کے تیز گیند باز نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

Naseem Shah. Photo. INN
نسیم شاہ ۔ تصویر:آئی این این

پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے، ان کے تیز گیند باز نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ فاسٹ باؤلر نسیم کے اسکین میں دائیں کندھے کی انجری کا انکشاف ہوا، جو ابتدائی طور پر اندیشے سے زیادہ سنگین ہے۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ نہیں بتایا کہ نسیم کی انجری کتنی سنگین ہے۔ دائیں کندھے کے نیچے پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے باؤلر کا دبئی میں اسکین کرایا گیا تھا جس کا شکار انہیں پیر کو ہندوستان کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے کرنا پڑا تھا۔ وہ اپنے اوور کے وسط میں ہی میدان سے باہر ہو گئے تھے اور اس کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔
 پاکستان کے دوسرے گیندباز حارث رؤف نے بھی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے ۵؍ اوورس کے بعد گیندبازی نہیں کی اور پاکستان نے انہیں ورلڈ کپ سے قبل احتیاط کے طور پر سری لنکا کے خلاف آرام دیا۔
 نسیم کا طویل عرصے تک میدان سے باہر رہنا سمجھا جا سکتا ہے۔ سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں ان کی جگہ کے بارے میں بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور وہ ۲۰۲۴ء میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے سے بھی محروم ہو سکتے ہیں ۔
 ون ڈے بولر کی حیثیت سے ان کی وکٹ لینے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے صرف ۱۴؍میچوں میں ۱۷؍سے کم کی اوسط سے ۳۲؍ وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ اس۲۰؍ سالہ فاسٹ باؤلر کو اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں انجری کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ۱۷؍ سال کی عمر میں کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف ایک سال بین الاقوامی کرکٹ میں گزارنے کے بعد۱۴؍ماہ کے لئے باہر ہو گئے تھے۔ ان کی واپسی کے ۶؍ ہفتے بعد کاؤنٹی چمپئن شپ میں کندھے کی ایک اور انجری نے انہیں ایک ماہ کیلئے ٹیم سے باہر کر دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK