پاکستان کے لیفٹ آرم تیم گیندباز عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ، ۱۷؍ ون ڈے اور ۱۶؍ ٹی۔۲۰؍ انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 10, 2025, 12:33 PM IST | Agency | Karachi
پاکستان کے لیفٹ آرم تیم گیندباز عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ، ۱۷؍ ون ڈے اور ۱۶؍ ٹی۔۲۰؍ انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
پاکستان کے لیفٹ آرم تیم گیندباز عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ، ۱۷؍ ون ڈے اور ۱۶؍ ٹی۔۲۰؍ انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ عثمان شنواری نے ٹی ۔۲۰؍ فارمیٹ میں ۱۳؍ اور ون ڈے میچوں میں ۳۴؍وکٹیں حاصل کیں۔
۳۲؍ سال کے عثمان شنواری نے ۲۰۱۸ء کے ایشیا کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ عثمان شنواری کی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیا ہے۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنا ٹی۔۰۲؍ڈیبیو ۲۰۱۳ء میں سری لنکا کے خلاف کیا اور بعد میں سری لنکا کے خلاف ہی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ عثمان نے اپنے دوسرے ون ڈے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب انہوں نے شارجہ میں سری لنکا کے خلاف ایک اننگز میں ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ایک بار پھر ۲۰۱۹ءمیں اپنے آخری ون ڈے میں اپنا دوسرا ۵؍ وکٹ حاصل کیا۔
انہوں نے ۱۷؍ ون ڈے اور ۱۶؍ ٹی ۔۲۰؍ میچ کھیلے اور بالترتیب ۳۴؍ اور ۱۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی واحد انٹری دسمبر ۲۰۱۹ءمیں سری لنکا کے خلاف ہوئی، جو پاکستان کے لئے ان کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔