رشبھ پنت ہندوستان اے بمقابلہ جنوبی افریقہ اے کے چار روزہ میچ کے ساتھ مسابقتی کرکٹ میں واپس آئیں گے، جو۳۰؍ اکتوبر کو بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں شروع ہوگا۔
EPAPER
Updated: October 21, 2025, 3:15 PM IST | Mumbai
رشبھ پنت ہندوستان اے بمقابلہ جنوبی افریقہ اے کے چار روزہ میچ کے ساتھ مسابقتی کرکٹ میں واپس آئیں گے، جو۳۰؍ اکتوبر کو بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں شروع ہوگا۔
رشبھ پنت ہندوستان اے بمقابلہ جنوبی افریقہ اے کے چار روزہ میچ کے ساتھ مسابقتی کرکٹ میں واپس آئیں گے، جو۳۰؍ اکتوبر کو بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں شروع ہوگا۔ پنت، جو مانچسٹر ٹیسٹ (انگلینڈ کے خلاف) میں پیر کے فریکچر کی وجہ سے جولائی سے ایکشن سے باہر ہیں، کو دونوں میچوں کے لیے انڈیا اے کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ بی سائی سدرشن نائب کپتان ہوںگے۔
پہلے یہ اطلاع ملی تھی کہ پنت کی واپسی دہلی کے رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ہوگی، جو ہماچل پردیش کے خلاف ۲۵؍ اکتوبر سے شروع ہو گی۔ اب یہ تبدیل ہو سکتا ہے کیونکہ پہلا انڈیا اے بمقابلہ جنوبی افریقہ اے میچ رنجی ٹرافی کے مقررہ آخری دن کے صرف دو دن بعد شروع ہوگا۔
جولائی کے آخر میں اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں پنت کے دائیں پیر میں فریکچر ہو گیا تھا اور اکتوبر کے شروع تک وہ اپنی بحالی کے آخری مراحل میں تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سینٹر آف ایکسی لینس میں فٹنیس کا جائزہ لیا۔ دونوں میچوں کے لیے منتخب اسکواڈ خاص طور پر دوسرے میچ میں کافی مضبوط دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں کچھ بین الاقوامی کرکٹر بھی شامل ہیں ۔
پہلے میچ کے لیے۱۳؍ رکنی اسکواڈ میں پنت اور سائی سدرشن کے ساتھ این جگدیسن، دیودت پڈیکل، رجت پاٹیدار، انشول کمبوج اور تنوش کوٹیان شامل ہیں۔ جگدیشن، آیوش مہاترے، پاٹیدار، کمبوج، یش ٹھاکر، آیوش بدونی اور سارانش جین دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ سے باہر ہوں گے اور ان کی جگہ کے ایل راہل، دھرو جوریل، رتوراج گائیکواڑ، خلیل احمد، گرنور برار، ابھیمنیو ایشورن، محمد سراج اور آکاش دیپ لیں گے۔
یہ ممکن ہے کہ یکم نومبر سے شروع ہونے والی رنجی ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کی وجہ سے انتخاب میں کچھ تبدیلیاں ہوں، لیکن راہل، جوریل اور سراج جیسے مستقل ٹیسٹ کھلاڑی ۱۴؍نومبر سے کولکاتا میں شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سیریز (۲۲؍نومبر کو گوہاٹی میں دوسرا ٹیسٹ) کے پیش نظر گیم ٹائم حاصل کرنے کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ اگر پنت اپنی فٹنیس ثابت کر سکتے ہیں اور فارم میں واپس آ جاتے ہیں تو وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے لیے ہندوستان کے وکٹ کیپر-بیٹسمین کی دعویداری میں شامل ہو سکتے ہیں۔ پنت کی غیر موجودگی میں جوریل ہندوستان کے نمبر وَن ٹیسٹ وکٹ کیپر رہے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ دونوں ٹیسٹ میں وکٹ کیپنگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:وراٹ کوہلی پرٹیم انڈیا کو سیریز میں برابری پر لانے کا دباؤ !
پہلے چار روزہ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم :رشبھ پنت (کپتان) (وکٹ کیپر)، آیوش مہاترے، این جگدیشن (وکٹ کیپر)، سائی سدرشن (نائب کپتان)، دیو دت پڈیکل، رجت پاٹیدار، ہرش دوبے، تنوش کوٹیان، مانو ستھار، خلیل احمد، گرنور برار، انشول کمبوج ،یش ٹھاکر،آیوش بدونی اور سارانش جین۔
دوسرے چار روزہ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم :رشبھ پنت (کپتان) (وکٹ کیپر)، کے ایل راہل، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، سائی سدرشن (نائب کپتان)، دیو دت پڈیکل، رتوراج گائیکواڑ، ہرش دوبے، تنوش کوٹیان، مانو ستھار، خلیل احمد، گرنور برار، ابھیمنیو ایشورن،محمد سراج،پرسیدھ کرشنا اورآکاش دیپ۔