• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پایس جین کا ڈبل دھمال، مکسڈ ڈبلز خطاب پر قبضہ اور مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پیشقدمی

Updated: January 12, 2026, 2:20 PM IST | Agency | Baroda

پایس جین اور سنڈریلا داس نے مکسڈ ڈبلز میںمتاثرکن کھیل پیش کیا۔

Payas Jain and Cinderella Das with the trophy. Picture: INN
پایس جین اور سنڈریلا داس ٹرافی کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این
بڑودہ میں جاری ڈبلیو ٹی ٹی  فیڈر سیریز۲۰۲۶ء میں ہندوستان کے ابھرتے ہوئے ٹیبل ٹینس اسٹار پایس جین کی حکمرانی برقرار ہے۔ اتوار کی صبح انہوں نے مکسڈ ڈبلز کا  خطاب اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ مردوں کے سنگلز فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے جس کے بعد وہ اب `ٹرپل کراؤن (تین خطابات) جیتنے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔اسپورٹس اتھاریٹی آف گجرات کے تعاون سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز  میں پایس جین اور سنڈریلا داس کی جوڑی نے فائنل میں شاندار واپسی کی۔ پہلا گیم ہارنے کے باوجود انہوں نے دوسری سیڈ ہرمیت دیسائی اور یشسونی گھورپڑے کو ۸-۱۱؍، ۹-۱۱؍، ۳-۱۱؍ اور۶-۱۱؍سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دہلی سے تعلق رکھنے والے پایس نے سیمی فائنل میں آکاش پال کو  سیدھے سیٹوں  میں ۵-۱۱؍،۱۰-۱۲؍ اور۹-۱۱؍ سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔ پایس پہلے ہی انکور بھٹاچارجی کے ساتھ مردوں کے ڈبلز فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ اب سنگلز فائنل میں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مانوش شاہ سے ہوگا۔
خواتین کے سنگلز زمرے میں بھی بڑے الٹ پھیر دیکھنے کو ملے،انوشا کٹمبلے نے ساتویں سیڈ سوتیتھا مکھرجی کو ایک سخت مقابلے کے  بعد۱۰-۱۲؍،۵-۱۱؍ اور۱۴-۱۶؍ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
  اس دوران  جنوبی کوریا کی غیر سیڈڈ کھلاڑی ریو ہانا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنڈریلا داس کو۲-۳؍ سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ریو ہانا اب خطاب  کے لیے انوشا کٹمبلے کے مدمقابل ہوں گی ۔ واضح رہے کہ ۲۰۲۴ء میںساتھیان گنا ناسیکرن پہلےہندوستانی کھلاڑی تھے جنہوں نے ڈبلیوٹی ٹی فیڈر سیریز ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔انہوں نے فائنل میںمانو وکاس ٹھکر کو ۱-۳؍ سے ہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK