Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلوان انتم نے کانسہ کے تمغے کیساتھ ۲۰۲۴ء اولمپک کا کوٹہ حاصل کیا

Updated: September 23, 2023, 11:11 AM IST | Agency | Belgrade

 ہندوستانی خاتون پہلوان انتم پنگھل نے ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ ۲۰۲۳ء میں خواتین کے۵۳؍ کلوگرام کے مقابلے میں سویڈن کی دو بار کی یورپی چمپئن ایما جونا ڈینس مالمگرین کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔

Antim Panghal Photo. INN
خاتون پہلوان انتم پنگھل۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی خاتون پہلوان انتم پنگھل نے ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ ۲۰۲۳ء میں خواتین کے۵۳؍ کلوگرام کے مقابلے میں سویڈن کی دو بار کی یورپی چمپئن ایما جونا ڈینس مالمگرین کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔
سربیا کے بلغراد میں جمعرات کو کھیلے جانے والے اس میچ میں پنگھل نے کانسہ کا تمغہ جیت کر پیرس۲۰۲۴ء اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔ یہ سمر گیمز کے آئندہ ایڈیشن کیلئے ریسلنگ میں ملک کا پہلا کوٹہ ہے۔ اولمپک ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دو بار کی انڈر ۲۰؍ورلڈ چمپئن انتم پنگھل نے جونا مالمگرین پر دباؤ بناتے ہوئے تکنیکی برتری کی بنیاد پر کانسہ کا تمغہ میچ۶۔۱۶؍ سے جیت لیا۔
 اس سے قبل پنگھل نے ابتدائی راؤنڈ میں ۲۰۲۲ء عالمی چمپئن امریکہ کے ڈومینک اولیویا پیرش کو۲۔۳؍ سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی پہلوان نے کوارٹر فائنل میں روس کی نتالیہ مالیشیوا کے خلاف ۶۔۹؍ سے کامیابی حاصل کرنے سے پہلے راؤنڈ آف۱۶؍ میں پولینڈ کی روکسانا مارٹا زسینا پر تکنیکی برتری حاصل کی تھی۔ تاہم پنگھال کو ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ۲۰۲۳ء میں خواتین کے۵۳؍ کلوگرام فری اسٹائل سیمی فائنل میں بیلاروس کی وینیسا کالادزنسکایا سے۴۔۵؍ کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 دریں اثنا،۲۰۱۹ء ایشین چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے گرپریت سنگھ (۷۷؍ کلوگرام) اور اجے (۵۵؍کلوگرام) جمعرات کو بلغراد میں گریکو-رومن کشتی میں اپنے راؤنڈ آف ۳۲؍ مقابلے میں ہار گئے۔ انڈر۲۳؍ ورلڈچمپئن شپ میں پہلے ہندوستانی گریکو رومن میڈلسٹ ساجن (۸۲؍کلوگرام) اور مہر سنگھ (۱۳۰؍ کلو گرام ) ، کوالیفکیشن راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK