• Thu, 25 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی کے ایل: جے پور لیگ کے آخری میچ میں آج یوپی یودّھا اوربنگلورو بلز مدمقابل

Updated: September 25, 2025, 1:48 PM IST | Agency | Jaipur

یودّھا نے پچھلے میچ میں ہر شعبے میں دوبارہ رفتار حاصل کی تھی، اب ٹیم کا مقصد لگاتار دوسری جیت درج کرکے پوائنٹس ٹیبل پر آگے بڑھنا ہے۔

UP Yoddha team is playing excellent Kabaddi. Photo: INN
یوپی یودّھا کی ٹیم بہترین کبڈی کھیل رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

تمل تھلائیواز کے خلاف۱۷؍ پوائنٹس کی شاندار جیت کے بعد پُر اعتماد یوپی یودّھا۲۵؍ ستمبر یعنی آج  بنگلورو بلز کے خلاف اپنے شاندار فارم کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ یہ میچ سوائی مان سنگھ انڈور اسٹیڈیم میں شام۸؍بجے سے کھیلا جائے گا۔ یودھا نے پچھلے میچ میں ہر شعبے میں دوبارہ رفتار حاصل کی تھی، اب ٹیم کا مقصد لگاتار دوسری جیت درج کرکے پوائنٹس ٹیبل پر  آگے بڑھنا ہے۔ 
  اٹیک کی قیادت گگن گوڑا کر رہے ہیںجو بھر پور فارم میں ہیں  اور اس سیزن میں  انہوں نے اب تک ۷؍ میچوں  میں ۷۶؍پو ائنٹس حاصل کئے ہیں۔ بھوانی راجپوت اور گمن سنگھ کی اہم شراکتوں نے گوڑا کا بوجھ ہلکا کر دیا ہے جبکہ اکیڈمی کے گریجویٹ شیوم چودھری نے۶؍ میچوں  میں ۲۱؍ پوائنٹس (آخری میچ میں ۵) کے ساتھ ریڈ حملے میں نئی توانائی ڈال دی ہے۔ 
 دفاع کے معاملے میں کپتان سمیت  سنگوان مسلسل متاثر کن رہے ہیں اور لیگ کے سب سے قابل اعتماد محافظوں میں سے ایک ہیں، جن کے فی میچ اوسطاً۳ء۵۷؍ٹیکل پوائنٹس ہیں۔ نائب کپتان آشیش سنگھ کے ساتھ ان کی شراکت، مہندر سنگھ اور ہتیش کی موجودگی نے ٹیم کو پیچھے سے مضبوط کیا ہے۔ 
 میچ سے قبل اسسٹنٹ کوچ اوپیندر ملک نے کہا آخری جیت نے ظاہر کیا کہ جب ہر کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتا ہے تو ٹیم کتنی اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ بنگلورو ایک مضبوط ٹیم ہے، لیکن اگر ہم اسی توانائی کو برقرار رکھیں گے تو ہم ایک اور  بہتر نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس میچ میں یہی ہمارا ہدف ہوگا ۔
  دریں اثناء بنگلورو بلز کی مہم اب تک پانچ جیت اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ میچ ان کے لیے اپنی رفتار دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔ تاہم یہ میچ ان کے لیے فارم میں چل رہے یوپی یودھا کے خلاف سخت ہوگا۔ یوپی کے پاس اپنی واپسی کو مستحکم کرنے اور پلے آف کی طرف بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK