• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شریس ایّرکو یکروزہ ٹیم کا کپتان بنانے کا منصوبہ !

Updated: August 21, 2025, 1:21 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

کام کے بوجھ اور مستقبل کے مدنظر ٹیم انتظامیہ اس پر غور کررہا ہے،روہت کے ریٹائرمنٹ کے بعد حتمی فیصلہ، سوریہ کمار کے بعد گل کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کمان سونپنے کی تیاری۔

Shreyas Erne had an impressive batting performance in the Champions Trophy, but is currently not part of the team for the Asia Cup. Photo: INN
شریس ایرنے چمپئن ٹرافی میںمتاثر کن بلے بازی کی تھی ، فی الحال وہ ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ایشیاء کپ کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کیلئے منتخب نہیں کئے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز شر یس ایّر کو ہندوستانی یک روزہ ٹیم کے کپتان کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ وہیں سوریہ کمار یادو کے بعد شبھ من گل ٹی-ٹوینٹی کپتان بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ رواں برس انگلینڈ دورے سے پہلے گل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور وہ ایشیا کپ میں سوریہ کی کپتانی میں جا رہی ٹی-ٹوینٹی ٹیم کے نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ سوریہ۳۴؍برس کے ہو گئے ہیں۔ آنے والے وقت میں جب سوریہ کپتانی چھوڑیں گے تو گل کو اس فارمیٹ کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ 
شر یس کپتان کب بنیں گے 
 شر یس ہندوستانی ٹی-ٹوینٹی ٹیم میں چنے جانے کے قریب تھے، لیکن دوبئی میں ۱۵؍رکنی ٹیم لے جانے کے باعث ان کا انتخاب نہیں ہوا۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہی متعلقہ لوگوں کے درمیان ہندوستان ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے مستقبل کے تعلق سےسرکاری اور غیر سرکاری بات چیت ہوئی تھی۔ انگلینڈ دورے سے پہلے گل کو کپتان بنانے کا فیصلہ بھی طویل عرصے تک ان کی قائدانہ کی صلاحیت دیکھ کر کیا گیا تھا۔ وہ ۸؍ستمبر کو۲۶؍برس کے ہوں گے۔ ایسے میں وہ لمبے وقت تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں سوریہ کمار۳۴؍برس کے ہیں اور آنے والے وقت میں اس فارمیٹ میں بھی نئے کپتان کی ضرورت ہوگی۔ اس کو دیکھتے ہوئے گل کو ٹی-ٹوینٹی میں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ۳۰؍سالہ شر یس نے رواں برس چمپئن ٹرافی کے پانچ میچوں میں ۱۵، ۵۶، ۷۹، ۴۵ اور۴۸؍رن کی اننگ کھیل کرہندوستان کو چمپئن بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ وہ۷۰؍یک روزہ میچوں میں ۴۸ء۲۲؍ کی اوسط سے پانچ سنچریوں کے ساتھ۲۸۴۵؍رن بنا چکے ہیں۔ چمپئن ٹرافی کے وقت روہت شرما ون ڈے ٹیم کے کپتان اور گل نائب کپتان تھے۔ 
 بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال کے حساب سے تب فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس وقت اتنا کرکٹ ہو رہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں لگاتار کپتان کے طور پر نہیں کھیل سکتا۔ ایسے میں گل کوٹیسٹ کی کپتانی دی گئی اور ساتھ میں ٹی-ٹوینٹی کی نائب کپتانی دے کر سب سے چھوٹے فارمیٹ کے مستقبل کے کپتان کے طور پر ان کو دیکھا جا رہا ہے۔ روہت ابھی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ۳۸؍برس کے ہو گئے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ رواں برس اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز روہت اور وراٹ کوہلی کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہو سکتی ہے۔ جب ذرائع سے پوچھا گیا کہ کیا شریس آسٹریلیا دورے پر ہی کپتان ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد اس تعلق سے میٹنگ ہوگی۔ متعلقہ لوگ روہت اور وراٹ سے بات کر کے مستقبل کی حکمت عملی بتائیں گے۔ 
گل کیوں نہیں ہوں گے ون ڈے کپتان
 گل کا ون ڈے میں ریکارڈ بہت اچھا ہے اور وہ حال ہی میں اس فارمیٹ میں نائب کپتان بھی رہے ہیں ، لیکن ان کو ون ڈے کے کپتان کے طور پر کیوں نہیں دیکھا جا رہا ہے، اس پر ذرائع نے بتایا کہ وہ ابھی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۲۔ ۲سے ڈرا کرا کے آئے ہیں۔ پہلے اس بارے میں سوچا گیا تھا کہ انہیں تینوں فارمیٹ میں کپتان بنایا جائے، لیکن لگاتار ٹورنامنٹ کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر تینوں فارمیٹ میں کھیلنا اور ایک کپتان کے طور پر تینوں فارمیٹ میں کھیلنا الگ بات ہوتی ہے۔ کپتان کو بہت سے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ جسمانی کے علاوہ ذہنی طور پر بھی جٹنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کو کپتان بناتے ہیں تو امید کرتے ہیں کہ وہ لگاتار اس فارمیٹ میں کھیلے۔ گل ابھی ایشیا کپ میں کھیلیں گے۔ ایشیا کپ ۲۸؍ستمبر کو ختم ہوگا۔ اس کے بعد۲؍ سے۱۴؍ اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستان میں دوٹسٹ کھیلے گی، جس میں وہ کپتانی کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK