• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آخری اوورز میں ناقص بلے بازی نے نقصان پہنچایا‘‘

Updated: October 14, 2025, 1:09 PM IST | Agency | Visakhapatnam

آسٹریلیا کیخلاف ملنے والی شکست سے کپتان ہرمن پریت مایوس، کہا: مزید ۳۰؍سے ۴۰؍رن بن سکتے تھے۔

Team India captain Harmanpreet (right) chats with a teammate during the match. Photo: PTI
ٹیم انڈیا کی کپتان ہرمن پریت (دائیں) میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے بات چیت کرتی ہوئیں۔ تصویر: پی ٹی آئی
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری اوورز میں لوور آرڈر کی بلے بازوں کے جلدی جلدی آؤٹ ہونے  سے انہیں ۳۰؍سے ۴۰؍ رن کم رہ گئے، جس سے شکست ہوئی۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ جس طرح سے ہم نے شروعات کی، ہمیں لگتا ہے کہ مزید ۳۰؍ سے ۴۰؍رنوںجوڑنے سے فرق پڑتا۔ ’’ہم آخری۶؍ سے ۷؍ اوورز میں رن بنانے میں ناکام رہے اور یہ مہنگا ثابت ہوا۔ وکٹ بیٹنگ کے لئے بہت اچھی تھی، لیکن ہم آخری اوورز سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے، پہلے ۴۰؍اوورز بہت اچھے تھے، لیکن ہم آخری ۱۰؍اوور میں صحیح طریقے سے کام نہیں کر سکے۔ ایسا میچوں میں ہوتا ہے۔  لیکن ۱۰۰؍ فیصد واپس آنا اب اہم ہے‘‘۔
ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مجمدار نے کہا’’میرے خیال میں کرکٹ میں فنشنگ بہت ضروری ہے۔ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں، ہاں، آپ کو ایک اچھی شروعات کی ضرورت ہے، لیکن آپ کو اس سے بھی بہتر فنشنگ کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقہ کے میچ میں، ہم نے آخری ۵؍ اوور میں خراب گیند بازی کی اور کھیل ہار گئے۔ آج بھی، اگر ہم ۲۰؍ رن مزید بناتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ بہتر ختم کرنا سیکھو۔‘‘ 
مجمدار نے کہا اس میچ کے بعد، ہم یقینی طور پر اس کا تجزیہ کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ اس پر بات کرے گی اور اگلے میچ کے لئے صحیح فیصلہ کرے گی۔ ایمانداری سے، آخری میچ کے بعد، ہم نے اپنے بیٹنگ کے انداز کے بارے میں طویل بحث کی، ہم نے ڈاٹ بال کے فیصد پر بھی بات کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK