فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ایک دوستانہ اور وارم اپ میچ میں پرتگال نے نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: June 11, 2026, 6:03 PM IST | New York
فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ایک دوستانہ اور وارم اپ میچ میں پرتگال نے نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ایک دوستانہ اور وارم اپ میچ میں پرتگال نے نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آؤٹ آف فارم نظر آئے، تاہم پیڈرو نیٹو اور فرانسسکو کونسیساؤ کے شاندار گولز نے ٹیم کو فتح دلا کر رونالڈو کی مایوس کن کارکردگی کا ازالہ کر دیا۔میچ کے پہلے ہاف کے وسط میں چیلسی کے فارورڈ پیڈرو نیٹو نے شاندار گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی، لیکن نائیجیریا کے اکور ایڈمز نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول داغ کر مقابلہ ۱۔۱؍گول سے برابر کر دیا۔
A chegada a Leiria 🙌 #VaiDarPortugal pic.twitter.com/YNCXpPUkgj
— Portugal (@selecaoportugal) June 10, 2026
میچ کے ۸۵؍ ویں منٹ میں یووینٹس کے ونگر فرانسسکو کونسیساؤ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر پرتگال کی برتری کو دوبارہ بحال کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسری جانب، پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور کا اعزاز جیتنے والے ۴۱؍ سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے لیے یہ رات اچھی ثابت نہ ہوئی اور انہوں نے گول کرنے کے کئی بہترین مواقع ضائع کیے۔واضح رہے کہ رونالڈو اپنے کریئر کا ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، تاہم تجزیہ کاروں اور فٹ بال حلقوں میں یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ان کی موجودگی ہیڈ کوچ رابرٹو مارٹنیز کی مضبوط ٹیم کی قدرتی صلاحیتوں کو نکھرنے سے روک سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جنگ کے سائے: سپر فینز ورلڈ کپ میں ایرانی فٹ بال ٹیم کی کامیابی کے لیے پرامید
پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ چیمپئنز لیگ جیتنے والے چار کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد رابرٹو مارٹنیز کو پہلی بار مکمل اسکواڈ دستیاب تھا۔ انہوں نے مڈفیلڈ میں ویتینہا اور جواؤ نیویز کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے پلے میکر برونو فرنانڈیس کے ساتھ میدان میں اتارا۔ پرتگال کی ٹیم جمعہ کے روز فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوگی۔ عالمی کپ میں پرتگال کی مہم کا آغاز ۱۷؍ جون کو ہیوسٹن میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) کے خلاف میچ سے ہوگا، جس کے بعد وہ گروپ کے بقیہ میچوں میں ازبکستان اور کولمبیا کا سامنا کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے:`’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹریلر جاری، اکشے کمار کی قیادت میں ستاروں کی کہکشاں
دوستانہ میچ: ایک میچ میں برازیل کو ۸؍ ریڈ کارڈ، امریکہ نے شکست دیدی
امریکہ نے برازیل کو دوستانہ میچ میں ایک گول سے شکست دے دی۔برازیل اور امریکہ کی ویمنز فٹبال ٹیموں کے درمیان فورٹالیزا میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ ایک غیرمعمولی اور ہنگامہ خیز مقابلے میں تبدیل ہوگیا۔ برازیل کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مجموعی طور پر ۸؍ریڈ کارڈز دکھائے گئے جن میں ۲؍پلیئرز اور ۴؍کوچنگ اسٹاف شامل ہیں۔اس کے علاوہ میچ کے بعد بھی ۲؍کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تاہم ۵۵؍ ہزار تماشائیوں کے سامنے امریکہ نے برازیل کو ایک گول سے شکست دی۔