Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب حکومت نے ہربھجن سنگھ کی سیکوریٹی واپس لے لی

Updated: April 26, 2026, 5:02 PM IST | Amritsar

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور راجیہ سبھا کے رکن ہربھجن سنگھ کی سیکوریٹی پنجاب حکومت نے واپس لے لی ہے۔ ہربھجن سنگھ کے پی اے نے ان کی سیکوریٹی واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Harbhajan Singh.Photo:INN
ہربھجن سنگھ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور راجیہ سبھا کے رکن ہربھجن سنگھ کی سیکوریٹی پنجاب حکومت نے واپس لے لی ہے۔ ہربھجن سنگھ کے پی اے نے ان کی سیکوریٹی واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ہربھجن سنگھ کے پی اے مندیپ سنگھ کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق کرکٹر اور راجیہ سبھا رکن کی سیکوریٹی واپس لے لی ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے بعد جالندھر میں واقع ان کے گھر کے باہر تعینات سیکوریٹی اہلکار ہٹا دیے گئے ہیں۔
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی (آپ) نے پنجاب سے راجیہ سبھا میں بھیجا تھا۔ حال ہی میں راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ چڈھا نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہونے والے کل ۷؍ راجیہ سبھا اراکین ہیں، جو سب کے سب آپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان ۷؍ اراکین میں انہوں نے ہربھجن سنگھ کا نام بھی لیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار گھریلو خواتین کو ’گھر کا سپر اسٹار‘ مانتے ہیں، ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ


راگھو چڈھا کی جانب سے ہربھجن سنگھ کے آپ چھوڑنے اور بی جے پی میں شامل ہونے کے دعوؤں کے درمیان پنجاب حکومت نے سابق اسٹار کرکٹر اور راجیہ سبھا رکن کی سیکوریٹی واپس لے لی ہے۔ ہربھجن کو پنجاب حکومت کی جانب سے زیڈ پلس سیکوریٹی حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھئے:آر ایس ایس کو راہل گاندھی نے ’’راشٹریہ سرینڈر سَنگھ‘‘ قرار دیا


راگھو چڈھا کے ساتھ ۷؍ اراکین کے آپ چھوڑنے اور بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کے بعد عام آدمی پارٹی میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں نے پریس کانفرنس کر کے راگھو چڈھا، ہربھجن سنگھ اور دیگر اراکین پر تنقید کی ہے، جبکہ کارکنان بھی سخت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے سنیچر کو ہربھجن سنگھ، اشوک مِتّل اور راجندر گپتا کے گھروں کے باہر احتجاج کیا تھا۔ ہربھجن سنگھ کے گھر کی دیواروں پر کارکنوں نے اسپرے پینٹ سے’’غدار‘‘لکھ دیا تھا۔ آپ چھوڑنے والے دیگر کئی اراکین کے گھروں پر بھی نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔ اس پورے معاملے پر ہربھجن سنگھ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK