Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

Updated: April 17, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai

پربھسمرن سنگھ (۸۰؍ ناٹ آؤٹ) اور شریاس ایّر (۶۶؍رن) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کنگز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۲۴؍ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو ۲۱؍ گیندوں باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

Prabhsamran Singh.Photo:X
پربھسمرن سنگھ۔ تصویر:ایکس

پربھسمرن سنگھ (۸۰؍ ناٹ آؤٹ) اور شریاس ایّر (۶۶؍رن) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت پنجاب کنگز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)  ۲۰۲۶ء کے ۲۴؍ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو ۲۱؍ گیندوں باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی’’ لو اینڈ وار‘‘اگلے سال ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی


۱۹۷؍رن  کے ہدف کے تعاقب میں، پنجاب کنگز کی شروعات خراب رہی، تیسرے اوور میں ہی اس نے پریانش آریہ (۱۵) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد کوپر کونولی بھی ۱۷؍رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں کو اے ایم غضنفرنے آؤٹ کیا۔ کپتان شریاس ایّر نے پربھسمرن سنگھ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے ۱۳۹؍ رنز جوڑے۔ شاردُل ٹھاکر نے ۱۶؍ویں اوور میں شریاس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شریاس نے۳۵؍ گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے کے ساتھ ۶۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ پنجاب کنگز نے۳ء۱۶؍  اوور میں ۳؍ وکٹ پر۱۹۸؍ رنز بنانے کے بعد یہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ پربھسمرن سنگھ نے ۳۹؍ گیندوں میں ۱۱؍ چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۸۰؍رنز بنائے۔ مارکس اسٹوئنس ۱۰؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز کی پانچ میچوں میں یہ مسلسل چوتھی شکست تھی۔

یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار فارم، سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی


اس سے قبل جمعرات کی رات ممبئی انڈینز نے کوئنٹن ڈی کاک (ناٹ آؤٹ ۱۱۲؍رن) اور نمن دھیر (۵۰؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز کے خلاف چھ وکٹ پر ۱۹۵؍رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے  بازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اسے عرشدیپ سنگھ نے تیسرے ہی اوور میں ریان رکلٹن (۲) اور سوریہ کمار یادو (صفر) کی صورت میں دوجھٹکے دئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے نمن دھیر نے کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بھی بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے۱۲۲؍رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے ایران جنگ کو ’’چھوٹا سا رخ بدلنا‘‘ قرار دیا، جلد خاتمے کا دعویٰ


ششانک سنگھ نے ۱۴؍ویں اوور میں نمن دھیر کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ نمن دھیر نے ۳۱؍ گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا کر ۵۰؍ رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر ہاردک پانڈیا (۱۴؍رن) ایک بہترین کیچ پر لپکے گئے، انہیں مارکو یانسن نے آؤٹ کیا۔ عرشدیپ سنگھ نے ۱۹؍ ویں اوور کی پانچویں گیند پر شرفین ردرفورڈ (ایک) کو بولڈ کرکے پنجاب کا پانچواں وکٹ دلایا۔ تلک ورما (۸) رن آؤٹ ہوئے۔ پنجاب کنگز نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں چھ وکٹوں پر ۱۹۵؍ رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے ۶۰؍ گیندوں پرآٹھ چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے   ۱۱۲؍رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عرشدیپ سنگھ نے تین وکٹ لیے۔ ششانک سنگھ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK