• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی وی سندھو ۱۳؍ ماہ میں پہلی بار سیمی فائنل میں داخل

Updated: January 09, 2026, 4:22 PM IST | Kualalampur

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے جمعہ کو سپر ۱۰۰۰؍ ایونٹ ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سابق عالمی چیمپئن سندھو کو تیسری سیڈ یافتہ جاپان کی آکانے یاماگوچی کے ریٹائرڈ ہونے کے باعث سیمی فائنل میں داخلہ ملا۔

P V Sindhu.Photo:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے جمعہ کو سپر ۱۰۰۰؍ ایونٹ ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سابق عالمی چیمپئن سندھو کو تیسری سیڈ یافتہ  جاپان کی آکانے یاماگوچی کے ریٹائرڈ ہونے کے باعث سیمی فائنل میں داخلہ ملا۔
یاماگوچی پہلا گیم ۱۱۔۲۱؍سے ہارنے کے بعد میچ سے ریٹائرڈ ہو گئیں۔ سندھو ایک سال سے زائد عرصے بعد اپنے پہلے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جب سیزن کے پہلے ملائیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں دفاعی عالمی چیمپئن آکانے یاماگوچی پہلے گیم کے بعد چوٹ کے باعث ریٹائرڈ ہو گئیں۔سندھو نے جمعرات کو یاماگوچی کی ہم وطن ٹوموکا میازاکی کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، تاہم یاماگوچی کے خلاف مقابلہ اتنا آسان ہونے کی توقع نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھئے:موہن لال کی ’’درشیم ۳‘‘ اپریل میں ریلیز ہوگی

یاماگوچی اپنے   پرانے فارم میں نظر نہیں آئیں کیونکہ سندھو نے پہلے گیم کے وقفے تک ۵۔۱۱؍ کی برتری حاصل کر لی تھی۔ اسی دوران، ایک شاٹ لگانے کی کوشش میں سابق عالمی چیمپئن زخمی ہو گئیں اور ان کے ٹخنے میں موچ آ گئی۔ پہلا گیم مکمل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور سندھو نے محض ۱۲؍ منٹ میں اسے۱۱۔۲۱؍ سے اپنے نام کر لیا۔ گیم ختم ہوتے ہی یاماگوچی امپائر کے پاس گئیں، میچ سے ریٹائرڈ ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور سندھو سے مصافحہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:وینزویلا: ٹرمپ کو منشیات کی اسمگلنگ سے لینا دینا نہیں بلکہ تیل کی بھوک ہے: روڈریگز

سندھو آخری بار دسمبر ۲۰۲۴ء میں سید مودی انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے ہم وطن انّتی ہُڈّا کو سیدھے گیمز میں شکست دی تھی  اور بعد ازاں فائنل میں چین کی وو لو یو کو بآسانی ہرا کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ یہی سندھو کی آخری فتح تھی  اور اب وہ ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں دوسری سیڈیڈ وانگ ژی یی یا چھٹی سیڈ پتری کُسُوما وردانی میں سے کسی ایک کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
سندھو، جو پیر کی چوٹ کے باعث باہر تھیں اور اکتوبر کے بعد کسی بھی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکی تھیں، نے میازاکی کے خلاف فتح کے بعد اعلیٰ سطح کی کارکردگی برقرار رکھنے میں فٹنیس کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK