• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی وی سندھو رواں سال بی ڈبلیو ایف ٹور ایونٹس سے دستبردار

Updated: October 27, 2025, 8:03 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، جو پیر کی انجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں، نے ۲۰۲۵ءمیں باقی تمام بی ڈبلیو ایف ٹور ایونٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

P V Sindhu.Photo:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:ائی این این

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، جو  پیر کی انجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں، نے ۲۰۲۵ءمیں باقی تمام  بی ڈبلیو ایف ٹور ایونٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  ایک بیان میں سندھو نے کہاکہ  اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد اور ڈاکٹر پاردی والا کی رہنمائی میں محسوس کیا کہ ۲۰۲۵ء میں  باقی تمام بی ڈبلیو ایف  ٹور ایونٹس سے دستبردار ہونا ان کے لیے بہتر ہوگا۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ نے وضاحت کی کہ ان کی چوٹ،  ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ 
ا نہوں نے بیان میں کہا کہ یورپی  لیگ سے پہلے مجھے جو  پیر کی چوٹ لگی تھی وہ ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئی ہے جب کہ اسے قبول کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہے، چوٹیں ہر کھلاڑی کے سفر کا لازمی حصہ ہوتی ہیں۔ یہ آپ کی لچک اور صبر کا امتحان لیتی ہیں، لیکن وہ مزید مضبوطی سے واپس آنے کے لیے جستجو بھی پیدا کرتی ہیں۔ 
لکشیا سین اور کدامبی سری کانت  ہائلومیں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے
 اسٹار شٹلرز لکشیا سین اور کدامبی سری کانت منگل کو ساربروکن کے سارلینڈ ہال میں شروع ہونے والے ہائلو اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ 
لکشیا کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں پانچویں سیڈ اور دفاعی  چمپئن  فرانس کے کرسٹو پوپوف سے ہوگا۔ ۲۴؍ سالہ ہندوستانی شٹلر کدامبی سری کانت بھی مردوں کے سنگلز ڈرا میں شامل ہوں گے۔ کدامبی سری کانت، جو مئی میں ملائیشیا ماسٹرز میں کوالیفائر میں ٹورنامنٹ شروع کرنے کے بعد رنر اپ رہے تھے، کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں کرن جارج سے ہوگا۔ اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتنے والے واحد ہندوستانی یو ایس اوپن چمپئن  آیوش شیٹی بھی مردوں کے سنگلز ڈرا کا حصہ ہیں۔ ہندوستان  کے پرتھوی کرشنامورتی رائے اور سائی پراتیک مینز ڈبلز میں کھیلیں گے۔ 
دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کے اپنے سیزن کو جلد ختم کرنے کے فیصلے کے بعد، انمول کھرب، اننت ہڈا، آکرشی کشیپ، انوپما اپادھیائے، اور تانیا ہیمنتھ کی ایک نوجوان ٹیم ساربروکن میں خواتین کے سنگلز مین ڈرا میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گی۔ اس دوران مکسڈ ڈبلز ڈرا میں روہن کپور اور روتھویکا گڈے  سے ہندوستان کی امیدیں وابستہ  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK