• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی۔۲۰؍لیگ میں آر اشون کو کوئی خریدار نہیں ملا!

Updated: October 03, 2025, 12:49 PM IST | Agency | Dubai

روی چندرن اشون دبئی میں پہلی آئی ایل ٹی ۔۲۰؍ نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے۔ ایکسلریٹر راؤنڈ کے دوران ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر کا نام نہیں لیا گیا۔

Indian spin bowler R Ashwin. Photo: INN
ہندوستانی اسپن گیندباز آر اشون۔ تصویر: آئی این این

روی چندرن اشون دبئی میں پہلی آئی ایل ٹی ۔۲۰؍ نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے۔ ایکسلریٹر راؤنڈ کے دوران ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر کا نام نہیں لیا گیا۔ ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز وہ ۲؍ فرنچائز ہیں جنہوں نے اب تک وائلڈ کارڈ پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ اشون کو ایک لاکھ ۲۰ ہزار امریکی ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت والی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا اور وہ واحد کھلاڑی تھے جن پر بولی نہیں لگائی گئی۔ تاہم ان کے پاس اب بھی وائلڈ کارڈ کے طور پر کسی ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع باقی ہے
 پی سی بی کی جانب سے پاکستان سے باہر ٹی ۔۲۰؍ لیگز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) کو منسوخ کرنے کے باوجود، وائپرز پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے بولی لگانے والی واحد ٹیم تھی۔ اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ وائپرز نے فخر زمان کو۸۰؍ہزار  امریکی ڈالر، نسیم شاہ کو اتنی ہی رقم میں اور حسن نواز کو۴۰؍ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ وائپرز نے افغانستان کے قیس احمد اور فردین داؤدزئی کو بھی حاصل کیا۔ 
 نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز آندرے فلیچر نے حاصل کی۔ ایم آئی ایمریٹس نے انہیں۲؍لاکھ ۶۰؍ہزار امریکی ڈالر میں برقرار رکھا۔ متحدہ عرب امارات کے وکٹ کیپر بلے باز وریتیا اروند پہلے کھلاڑی تھے جنہیں نیلامی میں فروخت کیا گیا،  جنہیں وائپرز کو۱۰؍ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بولر جنید صدیقی کو خلیجی جائنٹس نے ان کیلئےایک لاکھ ۷۰؍ہزار  امریکی ڈالر کی بولی لگائی لیکن شارجہ واریئرز نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے انھیں برقرار رکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK