Inquilab Logo

رافیل ندال کی ۳؍گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فتح

Updated: May 01, 2024, 11:22 AM IST | Agency | Madrid

دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی رافیل ندال نے پیر کو یہاں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ۳؍ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سخت مقابلے میں پیڈرو سیچن کو ۳؍ سیٹوں میں شکست دے دی۔

Rafael Nadal after winning the match. Photo: INN
میچ جیتنے کے بعد رافیل ندال۔ تصویر : آئی این این

دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی رافیل ندال نے پیر کو یہاں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ۳؍ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سخت مقابلے میں پیڈرو سیچن کو ۳؍ سیٹوں میں شکست دے دی۔ ندال نے مردوں کے سنگلز میچ میں عالمی نمبر۹۱؍پیڈرو کو۱۔ ۶، ۷۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے شکست دی۔ پانچ بار کے چمپئن ندال نے اس جیت کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اگلے راؤنڈ میں ندال کا مقابلہ ۳۱؍ ویں نمبر کے جیری لہکا سے ہوگا۔ ٹاپ سیڈ یانک سنر اپنا بہترین کھیل نہ دکھانے کے باوجود پاول کوٹوف کو ۲۔ ۶، ۵۔ ۷؍سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔ پری کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ۱۶؍ ویں سیڈ کیرن خاچانوف سے ہوگا۔ تھرڈ سیڈ یڈینیل میدویدیف شکست سے صرف دو پوائنٹس دور تھے لیکن انہوں نے سیباسٹین کورڈا کو۷۔ ۵، ۶۔ ۷، ۳۔ ۶؍ سے شکست دی جبکہ پانچویں سیڈ کاسپر رُوڈ نے کیمرون نوری کو۲۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ ویمنز سنگلز میں میڈیسن کیز نے کوکو گاف کو۶۔ ۷، ۶۔ ۴، ۴۔ ۶؍ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی کی۔ ان کا اگلا مقابلہ اونس جبیور سے ہوگا۔ ٹاپ رینکنگ کھلاڑی ایگا سواتیک نے یکطرفہ میچ میں سارہ سوریبس ٹورمو کو۱۔ ۶، ۰۔ ۶؍سے شکست دے کر میڈرڈ میں اپنے پہلے ٹائٹل کی طرف بڑھا۔ اگلے راؤنڈ میں سواتیک کا مقابلہ۱۱؍  ویں سیڈ بیٹریز حداد مایا سے ہوگا جنہوں نے پانچویں سیڈ ماریہ سکاری کو۴۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK