• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راہل دراوڑ کو ہٹا دیا گیا : ڈی ویلیئرس

Updated: September 01, 2025, 8:31 PM IST | New Delhi

راہل دراوڑ کو ہندوستانی ٹیم کے کوچ کی مدت ختم ہونے کے بعد راجستھان رائلز کا کوچ بنایا گیا تھا۔ حال ہی میں دراوڑ نے رائلز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ وہیں راہل کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرس نے بڑا بیان دیا ہے۔

AB devilliers.Photo:INN
اے بی ڈی ویلیئرس۔تصویر:آئی این این

ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ راہل دراوڑ اس وقت کافی چرچا میں ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کوچ راہل  اور راجستھان رائلز نے اب راستے جدا کر لیے ہیں۔   اس کے ساتھ ہی  راہل  کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرس نے بڑا بیان دیا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرس نے کہا کہ  دراوڑ نے فرنچائزی کی طرف سے دی گئی بڑی ذمہ داری کو قبول نہیں کیا ہو گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ ٹیم نے انہیں باہر کر دیا ہے۔
 آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کی مدت ختم ہونے کے بعد راہل دراوڑ کو راجستھان رائلز کا کوچ بنایا گیا تھا۔ لیکن اس سال ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ آئی پی ایل۲۰۲۵ء میں  رائلز نے ۱۴؍ میں سے صرف ۴؍ میچ جیتے اور پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر رہی۔

یہ بھی پڑھئیے:روہت شرما، گل اور بمراہ نے فٹنیس ٹیسٹ پاس کرلیا

راہل کے استعفیٰ پر اے بی ڈی نے کیا کہا؟
 ڈی ویلیئرس نے اپنے سوشل میڈیا شو۳۶۰؍ لائیو میں کہاکہ میرے خیال میں یہ فیصلہ شاید ٹیم کے مالک یا انتظامیہ کا تھا، انہوں نے راہل دراوڑ کو ٹیم میں بڑا کردار ادا کرنے کا آپشن دیا، لیکن دراوڑ نے اسے قبول نہیں کیا۔ وہ اس وجہ سے ناراض بھی ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ ڈگ آؤٹ میں رہ کر ٹیم کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ڈی ویلیئرس کا مزید کہنا تھا کہ `یہ دراوڑ کا ذاتی فیصلہ بھی ہوسکتا ہے اور اصل وجہ شاید مستقبل میں ان سے بات چیت کرنے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی، تاہم ایک بات طے ہے کہ راہل دراوڑ اپنے پیچھے اتنا گہرا نشان چھوڑ گئے ہیں، جسے بھرنا آسان نہیں ہوگا۔ 
 ڈی ویلیئرس کا بڑا انکشاف  
ڈی ویلیئرس نے کہا کہ بعض اوقات ایسا پریمیر لیگ فٹبال میں بھی دیکھنے میں آتا ہے، جہاں منیجر اور کوچ پر مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے اور ٹرافی جیتنے کا بہت دباؤ ہوتا ہے۔ جب وہ توقعات پر پورا نہیں اترتے تو انہیں مالکان اور فیصلہ سازوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت کوئی نہیں جانتا۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اس دوسرے کردار کو ٹھکرا دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں باہر کردیا گیا ہے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔ لیکن شاید راجستھان کے ذہن میں آنے والے سیزن کے لیے کچھ مختلف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK