Inquilab Logo

راہل دراوڑ کا ٹیم انڈیا کےساتھ معاہدہ ختم، لکھنؤ سپرجائنٹس کا کوچ بننے کی قیاس آرائیاں

Updated: November 26, 2023, 11:20 AM IST | Agency

کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کی تکمیل کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کا معاہدہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ ایسے میں اب تین باتوں کے تعلق سےتجسس برقرار ہے۔

Team India coach Rahul Dravid. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے کوچ راہل دراوڑ ۔ تصویر : آئی این این

کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء کی تکمیل کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کا معاہدہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ ایسے میں اب تین باتوں کے تعلق سےتجسس برقرار ہے۔ سب سے پہلے، کیا راہل اپنے معاہدے میں توسیع کریں گے؟ دوسرا، دراوڑ نہیں تو ٹیم انڈیا کا کوچ کون بنے گا؟ تیسرا، اگر ہندوستان نہیں تو دراوڑ کس ٹیم کے ساتھ جڑیں گے؟ تاہم فی الحال دوباتیں واضح ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل دراوڑ آئی پی ایل کی فرنچائزلکھنؤ سپر جائنٹس سے وابستہ ہوسکتے ہیں۔
 کہا جا رہا ہے کہ راہل دراوڑ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کے طور پر اپنے معاہدے میں توسیع نہیں کریں گے۔ تاہم، بی سی سی آئی اور ان کے درمیان ممکنہ میٹنگ باقی ہے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ راہل دراوڑ کی آئی پی ایل فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی)کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ وہ بطور سرپرست ٹیم سے جڑ سکتے ہیں ۔گوتم گمبھیر کے کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں شامل ہونے کے بعد ایل ایس جی میں مینٹور کا عہدہ خالی ہے۔
دراوڑ خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں 
رپورٹس کے مطابق فی الحال راہل دراوڑ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔ہندوستانی ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دراوڑ اب آئی پی ایل کی کچھ فرنچائز کی طرف دیکھ رہے ہیں جو صرف۲؍ یا ڈھائی ماہ کے لیے کام فراہم کرتی ہے۔
وی وی ایل لکشمن ٹیم انڈیا کے نئے کوچ بن سکتے ہیں 
دوسری جانب ایسی خبریں بھی مسلسل مل رہی ہیں کہ راہل دراوڑ کے بعد سابق تجربہ کار بلے باز وی وی ایس لکشمن ٹیم انڈیا کے نئے کوچ بنیں گے۔ لکشمن ہندوستان-آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ۲۰؍سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے کوچ بھی ہیں۔ راہل دراوڑ کی کوچنگ کے دور میں ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ ٹیم انڈیا ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی جبکہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز جیتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK