Inquilab Logo

آج آئی پی ایل میں راجستھان اور پنجاب کا آمنا سامنا

Updated: April 13, 2024, 11:19 AM IST | Agency | Malanpur

راجستھان رائلز، جو گزشتہ میچ میں فتح کی دہلیز پر پہنچنے کے بعد ہار گئی تھی، کو سنیچرکو انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف اپنی حکمت عملی کو بہتر طریقے سے نافذ کرنا ہوگا کیونکہ میزبان ٹیم مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باوجود کافی اچھا کھیل رہی ہے۔

Shikhar Dhawan. Photo: INN
شیکھر دھون۔ تصویر : آئی این این

راجستھان رائلز، جو گزشتہ میچ میں فتح کی دہلیز پر پہنچنے کے بعد ہار گئی تھی، کو سنیچرکو انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف اپنی حکمت عملی کو بہتر طریقے سے نافذ کرنا ہوگا کیونکہ میزبان ٹیم مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باوجود کافی اچھا کھیل رہی ہے۔ رائلز کے پاس لگاتار ۵؍ویں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن راشد خان کی شاندار گیندبازی کی بنیاد پر گجرات ٹائٹنس نے بدھ کو آخری گیند پر کامیابی حاصل کرلی۔ 
 راجستھان رائلز کیلئے اپنے گڑھ جے پور میں ہارنا کسی صدمے سے کم نہیں تھا۔ اسے بھول کر اب وہ فتح کی راہ پر لوٹنے کا ارادہ کریں گے۔ رائلز کے گیند باز کلدیپ سین (۱۹؍واں اوور) اور اویس خان (۲۰؍ویں اوور) نے سنجو سیمسن کی کپتانی میں ۱۲؍ گیندوں پر۳۵؍ رن دیئے۔ سیمسن نے ٹرینٹ بولٹ کو ۴؍ اوورس کا اپنا کوٹہ پورا نہ کروا کر ایک بڑی غلطی کی جبکہ بولٹ نے ۲؍ اوورس میں صرف ۸؍ رن دیئے۔ دباؤ کے لمحات میں اس کا تجربہ بہت کارآمد ثابت ہوتا۔ دوسری طرف شکھر دھون کی کپتانی والی پنجاب کی ٹیم نے ۵؍ میں سے ۲؍ میچ جیتے ہیں اور ۳؍ میں شکست پائی ہے۔ اس کے مضبوط بلے باز کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ہیں اور رن بنانے کی پوری ذمہ داری ششانک سنگھ اور ابھیشیک شرما جیسے نامعلوم بلے بازوں پر آ گئی ہے۔ اوپنر جونی بیریسٹو (۵؍ میچوں میں ۸۱؍رن ) اور مڈل آرڈر بلے باز جیتیش شرما (۵؍ میچوں میں ۷۷؍ رن) توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکے جس کی وجہ سے ٹیم کو اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سیم کیورن بولنگ میں اوسط رہے ہیں اور بلے سے بھی اپنی صلاحیت کے ساتھ انصاف نہیں کر پائے۔ ٹیم کو مڈل آرڈر میں زخمی لیام لیونگ اسٹون کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ پنجاب کے گیند بازوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK