آئی پی ایل۲۰۲۶ء کا میلہ اپنے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ایک اہم معرکہ ہونے جا رہا ہے جہاں راجستھان رائلز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔ اس میچ میں سب کی نظریں ۱۵؍ سالہ بیٹنگ سنسنی ویبھو سوریاونشی پر ہوں گی۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 10:10 PM IST | Jaipur
آئی پی ایل۲۰۲۶ء کا میلہ اپنے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ایک اہم معرکہ ہونے جا رہا ہے جہاں راجستھان رائلز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔ اس میچ میں سب کی نظریں ۱۵؍ سالہ بیٹنگ سنسنی ویبھو سوریاونشی پر ہوں گی۔
آئی پی ایل۲۰۲۶ء کا میلہ اپنے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہفتے کے روز سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ایک اہم معرکہ ہونے جا رہا ہے جہاں راجستھان رائلز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔ اس میچ میں سب کی نظریں ۱۵؍ سالہ بیٹنگ سنسنی ویبھو سوریاونشی پر ہوں گی، جن کے کاندھوں پر راجستھان کی امیدوں کا بوجھ ہے۔
All that hits well, ends with a smile 🎯🔥 pic.twitter.com/ikQY6XhZLu
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) May 7, 2026
اس سیزن کی سب سے بڑی دریافت ویبھو سوریہ ونشی ثابت ہوئے ہیں۔ صرف ۱۵؍ سال کی عمر میں انہوں نے ۱۰؍ اننگز میں ۴۰۴؍ رنز بنا کر کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ان کا۶۵ء۲۳۷؍ کا اسٹرائیک ریٹ ان کی جارحانہ بلے بازی کا ثبوت ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ان کی ۳۷؍ گیندوں پر ۱۰۳؍ رنز کی اننگز آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
دونوں ٹیمیں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر برابر کی سطح پر ہیں۔راجستھان رائلز کے۱۰؍ میچوں میں ۱۲؍ پوائنٹس (بہتر نیٹ رن ریٹ)گجرات ٹائٹنز کے بھی ۱۰؍ میچوں میں ۱۲؍ پوائنٹس ہیں۔راجستھان کے لیے سب سے بڑی تشویش ان کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ سیزن کا شاندار آغاز کرنے کے باوجود، راجستھان اپنے گھر (جے پور) میں گزشتہ دونوں میچ ہار چکا ہے۔ اب انہیں ٹاپ۲؍ میں جگہ پکی کرنے کے لیے یہاں جیتنا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تفریح کی دنیا میں انفلوئنسرز کا کریئر طویل مدتی نہیں ہے: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر
راجستھان رائلز کی بلے بازی میں سوریہ ونشی کو یشسوی جیسوال (۳۰۰؍ رنز) اور وکٹ کیپر دھرو جریل کا بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔ کپتان ریان پراگ بھی ۹۰؍ رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر فارم میں واپس آ چکے ہیں۔ بولنگ کی کمان انگلش اسپیڈ اسٹار جوفرا آرچر (۱۵؍ وکٹ) سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ ناندرے برگر، رویندر جڈیجا اور روی بشنوئی مڈل اوورز میں توازن فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
گجرات نے ابتدائی ناکامیوں کے بعد زبردست واپسی کی ہے اور گزشتہ ۸؍ میں سے ۶؍میچ جیتے ہیں۔ کپتان شبھ من گل، سائی سدرشن اور تجربہ کار جوس بٹلر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی بولنگ لائن اپ ٹورنامنٹ کی خطرناک ترین لائن اپس میں سے ایک ہے، جس میں کگیسو ربادا (۱۶؍ وکٹ)، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے گجرات کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں کے درمیان ہوئے ۹؍میچوں میں سے ۶؍ گجرات نے جیتے ہیں۔ تاہم، اس سیزن کے پچھلے مقابلے میں راجستھان نے ۶؍ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جے پور کی پچ اس سیزن میں رنز کا ڈھیر ثابت ہوئی ہے، جہاں پہلی اننگز کا اوسط اسکور ۲۲۶؍ رہا ہے۔ شب و روز کے اس میچ میں ٹاس ایک بار پھر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔