Updated: July 10, 2026, 11:09 AM IST
|
Agency
| Kolkata
حیدر آباد کے راموجی فلم اسٹوڈیومیںحادثہ پیش آیا،پہلے تو انہیںاحساس نہیںہوالیکن کچھ گھنٹوں بعد طبیعت بگڑنے لگی ،کولکاتا میں زیر علاج ہیں۔
راجیش شرما۔ تصویر:آئی این این
ایم ایس دھونی - دی اَن ٹولڈ اسٹوری اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں میں اپنی زبردست اداکاری سے پہچان بنانے والے اداکار راجیش شرما ایک حادثہ شکا رہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا۔کیڑے کے کاٹنے کا انہیںکافی دیر تک توکوئی احساس نہیںہوا لیکن بعد میںان کی طبیعت بگڑنے لگی ۔ فی الحال وہ کولکاتا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیںاورڈاکٹروںکاکہنا ہےکہ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔
اے آئی سی ڈبلیو اے نے راجیش شرما کے ساتھ پیش آئے اس حادثے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے بانی اور قومی صدر سریش شیام لال گپتا نے ایسوسی ایشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا’’اے آئی سی ڈبلیو اے نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہیں راموجی فلم سٹی میں فلم فوجی کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دینا چاہئے۔اعلیٰ سطحی تحقیقات میں اس بات کا پتہ ضرور لگنا چاہئے کہ اداکار راجیش شرما کے ساتھ کیا ایمرجنسی پیش آئی، کیا کام کی جگہ پر تحفظ، حفظان صحت اور ہنگامی طبی پروٹوکول کی پیروی کی گئی اور کیا پروڈیوسر، پروڈکشن ہاؤس، یا کسی دوسرے ذمہ دار اہلکار کی جانب سے کوئی لاپروائی برتی گئی۔
واضح رہےکہ راجیش شرما چند روز قبل حیدرآباد کے راموجی فلم اسٹوڈیو میں باہوبلی اسٹار پربھاس کی آنے والی فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ کسی جنگل کا منظر تھا جہاںراجیش شرما کا شاٹ تھا ،شوٹنگ کے دوران انہیں ایک زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا۔تاہم، وہ اس وقت اس واقعے سے لاعلم تھے اورمزید ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے وہاں سےکولکاتا چلے گئےمگر کچھ دنوں بعد، ان کی صحت بگڑ نے لگی جس ے بعد انہیںشہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا گیا ہےکہ وہ اسپتال کے کریٹکل کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت نازک ہے ۔