• Thu, 22 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ ’رامائن‘‘ او ٹی ٹی پر بھی مفت نہیں دیکھی جا سکے گی، فلم کیلئے الگ سے رقم ادا کرنا ہوگی

Updated: October 22, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی بڑی فلموں میں شمار کی جانے والی رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش کی فلم’’رامائن: پارٹ ون‘‘ کے ڈجیٹل ریلیز سے متعلق اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ فلم کو سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹار پر پیش کیا جائے گا۔

Ramayana.Photo:INN
رامائن۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی بڑی فلموں میں شمار کی جانے والی رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش کی فلم’’رامائن: پارٹ ون‘‘ کے ڈجیٹل  ریلیز سے متعلق اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ فلم کو سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹار  پر پیش کیا جائے گا، لیکن ناظرین اسے عام رکنیت کے تحت مفت نہیں دیکھ سکیں گے۔ فلم کے لیے ’پے پر ویو‘ یعنی ہر فلم کو دیکھنے کے لیے الگ سے ادائیگی کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ اس کے تحت ناظرین کو فلم دیکھنے کے لیے الگ سے  ادائیگی کرنی ہوگی، چاہے ان کے پاس پلیٹ فارم کی معمول کی رکنیت موجود ہو۔ فلم کے پروڈیوسر پرائم فوکس اسٹوڈیوز اور جیو ہاٹ اسٹار کے درمیان اس سلسلے میں شراکت داری کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:۸۲؍ فیصد ہندوستانی طلبہ ہاتھ سے نوٹس لکھنے اور روایتی طریقوں سے پڑھائی کے حامی

نیتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ۵؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو آئی میکس تھری ڈی سمیت مختلف جدید انداز میں پیش کیا جائے گا، تاکہ ناظرین کو بڑے پردے پر اساطیری داستان دیکھنے کا منفرد تجربہ مل سکے۔ سینما گھروں میں نمائش مکمل ہونے کے بعد اسے جیو ہاٹ اسٹار پر ادائیگی کے ذریعے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ تاہم، فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کی حتمی تاریخ اور اسے دیکھنے کے لیے مقرر کی جانے والی رقم کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 
 ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سنی دیول ہنومان جبکہ روی دوبے لکشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ارون گوول، لارا دتہ، وویک اوبرائے، کنال کپور اور کاجل اگروال سمیت کئی معروف فنکار بھی شامل ہیں۔ یہ فلم والمیکی کی رامائن پر مبنی دو حصوں پر مشتمل ایک بڑے سنیما منصوبے کا پہلا حصہ ہے۔ اس کی کہانی کو اسکرین پر ڈھالنے کی ذمہ داری شری دھر راگھون نے نبھائی ہے، جبکہ نمیت ملہوترا کے پرائم فوکس اسٹوڈیوز نے ڈی این ای جی اور یش کی کمپنی مونسٹر مائنڈ کریئشنز کے اشتراک سے اسے تیار کیا ہے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان اور ہانس زیمر نے ترتیب دی ہے۔  

یہ بھی پڑھئے:پروین بابی کو بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر اسٹار اور ’ٹرینڈ سیٹر‘ قرار دیا جاتا ہے

فلم کے پروڈیوسر نمیت ملہوترا کے مطابق، رامائن جیسی عظیم داستان کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے، لیکن ملک میں سینما گھروں کا بنیادی ڈھانچہ ہر ناظر تک رسائی فراہم نہیں کر سکتا۔ اسی مقصد کے تحت جیو ہاٹ اسٹار کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے، تاکہ سنیما گھروں میں نمائش کے بعد فلم کو لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جا سکے۔جیو اسٹار کی چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے بھی اس شراکت داری کو ہندوستان کی تہذیبی وراثت اور اس کی لازوال اقدار نئی نسل تک پہنچانے کا موقع قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، ٹیکنالوجی کے ذریعے رامائن جیسی اہم داستان کو ملک بھر کے خاندانوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔  فی الحال ناظرین کے لیے اہم بات یہ ہے کہ فلم کی او ٹی ٹی پر آمد کی تاریخ اور الگ سے ادائیگی کی رقم طے شدہ طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔ اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ناظرین کو اسے دیکھنے کے لیے کتنی رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ البتہ یہ واضح ہے کہ فلم کے لیے عام رکنیت کے بجائے الگ ادائیگی کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK