• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی: بلے بازی کے بعد مشیر خان کا گیندبازی میں بھی جلوہ،۶؍ وکٹ لئے

Updated: October 29, 2026, 2:01 PM IST | Agency | Mumbai

مشیر خان ممبئی کے کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے ایک ہی میچ میں سنچری بنائی اور۵؍ وکٹ بھی لئے، آخری بار یہ کارنامہ روی شاستری نےانجام دیا تھا۔

Musheer Khan while bowling. Photo: INN
مشیر خان گیندبازی کے دوران۔ تصویر: آئی این این

نوجوان آل راؤنڈر مشیر خان نے رنجی ٹرافی میں ہریانہ کے خلاف سنچری  بنانے کے بعدگیندبازی میںبھی اپنا جلوہ دکھایا۔ ممبئی کی جانب سے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے مشیر خان نے ۱۰۹؍رن بنائے تھے ۔ انہوں نے ۱۸۵؍ گیندوں کا سامنا کیا اور۱۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ۲۱؍ سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پانچویں سنچری تھی۔ وہ اپنے کریئر کا۲۱؍ واں میچ کھیل رہے تھے۔ اب انہوں نے گیندبازی میںبھی کمال کی کارکردگی دکھائی ہے۔

مشیر خان کی گیندبازی

بتا دیں کہ مشیر خان بائیں ہاتھ کے اسپن گیندباز ہیں۔ ممبئی میں شرد پوار کرکٹ اکیڈمی (بی کے سی) میں کھیلے جارہے میچ میں مشیر خان نے ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے سب سے پہلے کپتان انکت راجیش کمار کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ہمانشو رانا، دھیرو سنگھ، یشوردھن دلال، پارتھ وتس اور امن کمار کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: رنجی ٹرافی: تمل ناڈو نے ریلویز کو۵؍ وکٹ سے ہرایا

یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں مشیر خان کی بہترین کارکردگی ہے اور ان کا دوسرا پانچ وکٹوں کا مجموعہ  ہے۔ ممبئی نے پہلی اننگز میں ۴۳۰؍ رن بنائے تھے۔ ہریانہ کی اننگز۲۷۰؍رن پر سمٹ گئی۔ ممبئی نے ہریانہ کو فالو آن کرایا۔

مشیر خان ممبئی کرکٹ کے لیجنڈز کی فہرست میں شامل

مشیر خان ممبئی کے کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں سنچری بنائی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم کے لیے آخری بار یہ کارنامہ روی شاستری نےانجام دیا تھا تھا۔ دائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز روی شاستری نے اندور گراؤنڈ میں ۱۵۸؍ رن بنانے کے بعد ایم پی کے۵؍ بلے بازوں کو بولڈ کیا۔ اب تک ممبئی کے ۶؍ کھلاڑی ایک ہی میچ میں سنچری اور پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ مدن رائے جی ممبئی کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی تھے، انھوں نے ایک ہی میچ میں سنچری بنائی اور پانچ وکٹ لیے۔ اس فہرست میں ونو مانکڈ اور پولی امریگر بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں ٹیسٹ میں ہندوستان کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK