تمل ناڈوکے سائی کشور کے ۷؍ وکٹ، ٹیم کی دوسری اننگز میں سی آندرے سدھارتھ کی میچ فاتح نصف سنچری۔
EPAPER
Updated: October 29, 2026, 1:58 PM IST | Agency | Chennai
تمل ناڈوکے سائی کشور کے ۷؍ وکٹ، ٹیم کی دوسری اننگز میں سی آندرے سدھارتھ کی میچ فاتح نصف سنچری۔
سائی کشور(۳؍ اور۴؍ وکٹ)اور سی آندرے سدھارتھ (ناٹ آؤٹ ۵۶)کی شاندار کارکردگی کی بدولت تمل ناڈو نے بدھ کوتیسرے دن رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں ریلویز کو ۵؍ وکٹ سے ہرا دیا۔ سائی کشور کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ریلویزنے ۹؍ وکٹ پر۱۰۷؍رن سے اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی لیکن اجیت رام نے ہمانشو سانگوان(۲) کو آؤٹ کر کے ۱۰۸؍رن پر اننگز سمیٹ دی۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹارک کی شاندار گیندبازی، جنوبی افریقہ ۳۲۹؍پرسمٹی،ایکرمین سنچری سے محروم
تمل ناڈو کو جیت کیلئے ۱۲۸؍ رن کا ہدف ملا۔ سائی کشور نے ۴؍، جگناتھن ہیمچودیشن نے ۳؍، اجیت رام نے ۲؍ اور گرجپنیٹ سنگھ نے ایک وکٹ حاصل لیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تمل ناڈو نے ۵۹ء۱؍ اوور میں پانچ وکٹ پر۱۳۰؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ سی آندرے سدھارتھ نے۱۲۸؍ گیندوں میں ۲؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۶؍ رن کی فیصلہ کن اننگز کھیلی ۔ ریلویز کے لیے توفیق الدین منڈل نے چار اور راج چودھری نے ایک وکٹ لیا۔
مختصر اسکور: ریلویز پہلی اننگز۱۸۴- آل آؤٹ، دوسری اننگز۱۰۸- آل آؤٹ۔ تمل ناڈو پہلی اننگز۱۶۵-آل آؤٹ، دوسری اننگز۱۳۰-۵؍ وکٹ