• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیوپی ایل: سوفی مولینو سب سے مہنگی کھلاڑی

Updated: October 29, 2026, 1:50 PM IST | Agency | Kochi

یوپی وارئیرس نے ۱ء۱؍ کروڑ میں خریدا ، کرن نوگیرے کو دہلی کیپٹلز نے ۷۵؍ لاکھ میں اور جی کملینی کو گجرات جائنٹس نے ۴۰؍ لاکھ میں خریدا۔

Sophie Molineux. Photo: INN
سوفی مولینو۔ تصویر: آئی این این

ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پانچویں سیزن کی نیلامی میں۲۵؍ کھلاڑیوں کو خریدا گیا۔ ان میں  ۱۸؍ہندوستانی اور۷؍ غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔آسٹریلیا کی سوفی مولینوکو یوپی واریئرز نے سب سے زیادہ۱ء۱۰؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ ہندوستانی آل راؤنڈر اسنیہہ رانا۳۰؍ لاکھ روپے میں یوپی ٹیم کا حصہ بنیں۔کوچی میں ہونے والی نیلامی میں کرن نوگیرے کو دہلی کیپٹلز نے ۷۵؍ لاکھ میں اور جی کملینی کو گجرات جائنٹس نے ۴۰؍ لاکھ میں خریدا۔ سری لنکن کپتان چماری اتاپتو فروخت نہ ہوسکیں۔ دہلی  نے نجمہ خان کو ۱۰؍ لاکھ میں خریدا۔ آر سی بی نے کلوئی ٹرایان کو۳۰؍ لاکھ میں خریدا ۔ممبئی انڈینس نے اکشیتا بھگت کو۱۰؍ لاکھ میں خریدا۔ قابل ذکر ہےکہ یوپی نے ۱ء۱؍ کروڑ میںسوفی مولینو سمیت ۸؍ کھلاڑی خرید لئے اور اب بھی اس کے پرس میں۱۵ء۱؍ کروڑ باقی ہیں۔گجرات سب سے زیادہ پرس کے ساتھ نیلامی میں داخل ہوئی ۔ دیگر ٹیموں کی بات کریں تو آر سی بی اور دہلی کے پاس صرف۱۷؍ کھلاڑی ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے پرس میں کم از کم۵؍ لاکھ روپے باقی ہیں۔ 

یوپی واریئرز خواتین کے پاس سب سے زیادہ پرس۱ء۱۵؍ کروڑ روپے باقی ہے۔ اس نیلامی میں ٹیم نے ۲ء۶؍ کروڑ روپے خرچ کیے۔ یوپی واریئرس نے اپنے تمام۸؍پلیئر سلاٹ بھر لیے ہیں۔ اس ٹیم نے سب سے مہنگے کھلاڑی خریدے اور سب سے زیادہ بھی ۔ اس کے بعد بھی اس کے پرس میںسب زیادہ رقم بچی ہے۔ یوپی نے سشما ورما، سہانا پوار، منالی دکشینی، کیتھرین برائس، گریس ہیرس، اسنیہہ رانا، سوفی مولینو اور آشا شوبھنا پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ویلنگٹن میں ہندوستان کی سیریز جیتنے پر نظر جبکہ نیوزی لینڈ پر واپسی کا دباؤ

گجرات جائنٹس خواتین کے پرس میں۴۵؍ لاکھ روپے باقی ہیں۔ اس نیلامی میں ٹیم نے ۸۰؍ لاکھ روپے خرچ کئے۔ گجرات کا اسکواڈ۱۸؍ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ گجرات نے اس نیلامی میں جی کملینی، سمائرا راگھو اور اورلا پرینڈرگرسٹ کو خریدا۔

دہلی کیپٹلس خواتین کے پرس میں فی الحال۵؍لاکھ روپے باقی ہیں۔ اس نیلامی میں ٹیم نے ۱ء۰۵؍کروڑ روپے خرچ کئے۔ دہلی کے اسکواڈ میں ۱۸؍میں سے ۱۷؍ کھلاڑیوں کو بھر دیا گیا ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کی مطلوبہ تعداد۱۶؍ ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی کے پاس۱۷؍ کھلاڑی ہیں۔ دہلی نے کرن نوگیرے، نجمہ خان، اوما کاشوی اور کرسٹی گورڈن پر بولی لگائی۔

ممبئی انڈینس کی خواتین کے پرس میں ۲۰؍لاکھ روپے باقی ہیں۔ اس نیلامی میں ٹیم نے ۷۰؍ لاکھ روپے خرچ کئے۔ ممبئی نے اپنے تمام۱۸؍ کھلاڑیوں کی جگہ بھر لی۔ خاص بات یہ ہے کہ ممبئی کی ٹیم۹۰؍ لاکھ روپے کے بجٹ کے ساتھ نیلامی میں اتری تھی اور۶؍ کھلاڑی خریدنے کے بعد بھی اس نے ۲۰؍ لاکھ روپے واپس لے لیے۔ شویتا سہراوت کو ممبئی نے۲۰؍ لاکھ روپے میں خریدا۔ اس کے علاوہ سانیکا چلکے، دیشا کاسات، لتیکا انعامدار، بھارتی راول اور اکشیتا بھگت کو۱۰؍ لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK