• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی :دہلی کے خلاف اجے روہیرا کی سنچری، پڈوچیری مضبوط

Updated: November 02, 2025, 9:02 PM IST | New Delhi

اوپنر اجے روہیرا کی شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ ۱۰۷؍رن) نے پڈوچیری کو اتوار کو رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے اپنے میچ میں دہلی کے خلاف چار وکٹ پر۲۴۰؍ رنز پر آرام دہ پوزیشن پر پہنچا دیا۔

Ajay Rohira.Photo:PTI
اجے روہیرا۔ تصویر:پی ٹی آئی

اوپنر اجے روہیرا کی شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ ۱۰۷؍رن) نے پڈوچیری کو اتوار کو رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے اپنے میچ میں دہلی کے خلاف چار وکٹ پر۲۴۰؍ رنز پر آرام دہ پوزیشن پر پہنچا دیا۔  پڈوچیری اس وقت دہلی کی پہلی اننگز کے اسکور۲۹۴؍ سے پیچھے ہے  اور ابھی ۶؍ وکٹ باقی ہیں۔ اجے روہیرا نے ۱۳۹؍ گیندوں پر  ناٹ آؤٹ ۱۰۷؍رن  میں ۱۶؍ چوکے لگائے۔ سنتوش رتناپارکھے نے ۴۳؍ اور آنند بیس نے۴۸؍ رنز بنائے۔  اس سے قبل دہلی نے کل ۶؍ وکٹ پر ۲۴۸؍رن  پر دوبارہ کھیل شروع کیا اور اپنی پہلی اننگز ۲۹۴؍رن پر ختم کی۔ پڈوچیری کی جانب سے ساگر اُدیشی نے چار اور ابین میتھیو نے تین وکٹ حاصل کئے۔ 
تمل ناڈو کے خلاف ودربھ کی مضبوط پوزیشن
کوئمبٹورمیں ایلیٹ گروپ اے رنجی ٹرافی لیگ کے دوسرے دن کے اختتام پر ودربھ نے سلامی بلے بازوں امن موکھڑے اور دھرو شوری کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت  مضبوط پوزیشن  میں پہنچ گئی ہے۔ 
ہوم ٹیم کو۱ء۱۰۷؍  اوورز میں۲۹۱؍رن  تک محدود کرنے کے بعد مہمانوں نے بھرپور جواب دیا اور اسٹمپ پر۶۸؍ اوورز میں  ۲؍ وکٹوں پر ۲۱۱۱؍ رنز تک پہنچ گئے۔ 
اوپنر امن موکھڑے نے ۱۳۴؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے۸۰؍ رنز بنائے اور تیسرے نمبر پر دھرو شوری۱۹۶؍ گیندوں پر ۷؍چوکوں کی مدد سے۸۰؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے ۱ء۳۸؍ اوورز میں دوسرے  وکٹ کے لیے ۱۲۳؍ رنز جوڑے، جس سے تمل ناڈو کے بولنگ اٹیک  بے بس نظر آئی ۔ کپتان اور بائیں ہاتھ کے اسپنر آر سائی کشور نے ہوم ٹیم کے لیے دونوں وکٹ  حاصل کئے۔ اس سے پہلے، تمل ناڈو اپنی اننگز کو مستحکم کرنے میں ناکام رہا اور ۲۹۱؍رن  پر ڈھیر ہو گیا،  انہوں نے دوسری صبح۱ء۱۹؍ اوور میں ۶؍ وکٹ گنوا  دیئے، صرف۳۹؍ رنز کا اضافہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

جیتنا بہت اچھا لگتا ہے: سوریہ کمار
 تیسرے ٹی  ۲۰؍ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی پانچ وکٹوں سے سیریز برابر کرنے والی جیت کے بعد ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے کہا کہ یہ میچ جیت کر اچھا لگا۔ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے سوریہ کمار نے کہاکہ ’’ہمارے لیے ٹاس جیتنا بہت اچھا تھا، لگاتار ٹاس ہارنے کے سلسلے کو توڑتے ہوئے، جیتنا اچھا لگتا ہے، یہ ایک بہترین امتزاج تھا۔ واشنگٹن ایک بہترین بلے باز ہے، شبھ من اور ابھیشیک آگ اور برف کی طرح ہیں اور بمراہ اور عرشدیپ کے لیے حالات اسی طرح کے ہیں۔ اپنے منصوبوں کے بارے میں بہت واضح تھا۔‘‘
پلیئر آف دی میچ عرشدیپ سنگھ نے کہا کہ ’’میں صرف  بولنگ پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں جب کوئی بلے باز آپ پر حملہ کرتا ہے تو اسے آؤٹ کرنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔مجھے ہندوستان کے لیے کھیلنے میں مزہ آتا ہے  اور جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں بولنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK