میزورم کے ۲۹؍سالہ بلے باز چنمے سُتار نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں ۴۰۰؍ رن بنانے والے دوسرے ہندوستانی بننے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔اپنے کریئر کا دوسرا فرسٹ کلاس مقابلہ کھیل رہے ستار نے پیر کو ناگالینڈ کے خلاف میچ میں یہ کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 1:42 PM IST | Agency | Dimapur
میزورم کے ۲۹؍سالہ بلے باز چنمے سُتار نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں ۴۰۰؍ رن بنانے والے دوسرے ہندوستانی بننے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔اپنے کریئر کا دوسرا فرسٹ کلاس مقابلہ کھیل رہے ستار نے پیر کو ناگالینڈ کے خلاف میچ میں یہ کامیابی حاصل کی۔
میزورم کے ۲۹؍سالہ بلے باز چنمے سُتار نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں ۴۰۰؍ رن بنانے والے دوسرے ہندوستانی بننے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔اپنے کریئر کا دوسرا فرسٹ کلاس مقابلہ کھیل رہے ستار نے پیر کو ناگالینڈ کے خلاف میچ میں یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پلیٹ لیگ کے مقابلے میں پرتھوی شا کے ۳۷۹؍رن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب وہ رنجی ٹرافی کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ستار نے اپنی اننگز میں ۵۱۷؍ گیندوں کا سامنا کیا اور ۴۶؍ چوکے اور۷؍ چھکے لگائے۔سُتار سے آگے اب صرف بی بی نمبالکر کا اسکور ہے۔ انہوں نے ۴۹۔۱۹۴۸ء کے سیزن میں مہاراشٹر کی جانب سے کاٹھیاواڑ کے خلاف ناٹ آؤٹ ۴۴۳؍ رن بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:پیرا ایشین گیمز: افتتاحی تقریب میں پرمود اور سمرن نے ترنگا تھاما
حالانکہ سُتار کے پاس انہیں بھی پیچھے چھوڑنے کا موقع تھا، لیکن میزورم کے کپتان نے ان کے ۴۰۰؍ رن مکمل کرنے کے فوراً بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔چائے کے وقفے تک سُتار ۳۹۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اننگز کے ۱۵۵؍ویں اوور میں ۴۰۰؍رنوں کا ہندسہ پار کیا۔ اسی وقت میزورم نے ۹؍وکٹ پر ۵۸۱؍رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس وقت ستار اور لالریمپونیا چھکچواک کے درمیان دسویں وکٹ کیلئے ناٹ آؤٹ۱۹۰؍ رنوں کی شراکت داری ہو چکی تھی۔
رنجی ٹرافی کی تاریخ میں آخری وکٹ کیلئے یہ تیسری سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ ۲۳۳؍رن کا ہے، جو دہلی کے اجے شرما (۲۵۹) اور منندر سنگھ (۷۸) کے نام ہے۔ دونوں نے ۹۲۔۱۹۹۱ءکے سیزن میں ممبئی کے خلاف یہ شراکت داری کی تھی۔