• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی:مہاراشٹر،کرناٹک،ریلوے کی جیت، جموں کشمیر جیت کے قریب

Updated: November 18, 2025, 9:09 PM IST | Mumbai

شریس گوپال نے میچ میں ۱۰؍ وکٹ لئے جبکہ شکھر شیٹی نے ۷؍ وکٹ حاصل کئے، جس کی بدولت کرناٹک نے چندی گڑھ کو اننگز اور۱۸۵؍ رنز سے ہرا دیا۔ دن کا آغاز چندی گڑھ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ۷۲/۴ ؍سے کیا اور منن ووہرا کے نہ ختم ہونے والے۱۰۶؍ رنز کے باوجود ٹیم۲۲۲؍ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

Baroda Team.Photo:PTI
بڑودہ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

شریس گوپال نے میچ میں ۱۰؍ وکٹ  لئے  جبکہ شکھر شیٹی نے ۷؍ وکٹ حاصل کئے، جس کی بدولت کرناٹک نے چندی گڑھ کو اننگز اور۱۸۵؍ رنز سے ہرا دیا۔ دن کا آغاز چندی گڑھ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ۷۲/۴ ؍سے کیا اور منن ووہرا کے نہ ختم ہونے والے۱۰۶؍ رنز کے باوجود ٹیم۲۲۲؍ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ گوپال نے ۷۳؍ رنز دے کر۷؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ شیٹی نے ۲؍ وکٹیں حاصل کئے۔ فالو آن کھیلنے والی چندی گڑھ دوسری اننگز میں صرف ۱۴۰؍ رنز ہی بن سکی، جس میں شیٹی نے پانچ وکٹیں اور گوپال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
مہاراشٹر نے پنجاب کو اننگز سے ہرا دیا
وکّی اوستوال، راجوردھن ہنگرگیکر اور رجنیش گربانی کی شاندار بولنگ کی بدولت مہاراشٹر نے پنجاب کو اننگز اور۹۲؍ رنز سے ہرا دیا۔ پہلی اننگز میں۴؍وکٹ ۱۲۵؍رن سے آگے کھیلتے ہوئے پنجاب کی ٹیم ۱۵۱؍ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہنگرگیکر نے ۵؍ وکٹیں حاصل کئے  جبکہ گربانی نے ۴۔ فالو آن کھیلنے والی پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں صرف ۱۰۷؍ رنز بنائے، جس میں اوستوال نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔
ریلوے نے تریپورہ کو شکست دی
راج چودھری کے پانچ وکٹیں اور شیوم  چودھری  کے تین وکٹیں لینے کے بعد ریلوے نے تریپورہ کو اننگز اور۱۱۷؍ رنز سے ہرایا۔ ریلوے نے اپنی اننگز۹؍ وکٹ ۴۴۶؍رن  پر ڈکلیئرکی اور تریپورہ کو دوسری اننگز میں ۱۹۳؍ رنز پر آؤٹ کرکے میچ۳؍ دن میں ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ممبرا میں کھیل کے میدان کیلئے ۴؍ کھلاڑیوں کی بھوک ہڑتال

آندھرا نے جھارکھنڈ کے خلاف برتری حاصل کی
ابھیشیک ریڈی کے ڈبل سنچری اور کرن شندے کے ۹۴؍ رنز کی بدولت آندھرا نے جھارکھنڈ کے خلاف پہلی اننگز میں مضبوط برتری حاصل کی۔ جھارکھنڈ کی ٹیم ۳۲۸؍ رنز بنانے کے بعد آندھرا نے دن کا آغاز۲؍ وکٹ ۲۲۴؍رن سے کیا اور ریڈی کے ۲۴۷؍ رنز اور شندے کے اہم کردار کی بدولت۶؍وکٹ ۵۶۷؍ پر اننگز ڈکلیئرکی۔ دن کے اختتام پر جھارکھنڈ کا اسکور۲؍وکٹ ۳۴؍رن   تھا، جو ۲۰۵؍ رنز سے پیچھے تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ممبرا میں کھیل کے میدان کیلئے ۴؍ کھلاڑیوں کی بھوک ہڑتال

بنگال نے آسام کے خلاف برتری حاصل کی
شہباز احمد کے۱۰۱؍ رنز کی بدولت بنگال نے اپنی پہلی اننگز میں۴۴۲؍ رنز بنائے۔ محمد سمیع نے کچھ وکٹیں حاصل کیں اور آسام کا اسکور۸/۳؍ ہو گیا، لیکن دنیش داس (ناٹ آؤٹ ۶۳؍رن) اور سمیت گھادیگاؤںکر (ناٹ آؤٹ ۳۰؍رن ) نے دن کے اختتام تک آسام کا اسکور۳؍وکٹ ۹۸؍رن کر دیا۔ آسام کو دوبارہ بیٹنگ کے لیے ۱۴۴؍ رنز کی ضرورت ہے۔
جموں و کشمیر کو فتح کے قریب پہنچایا
عبدالصمد کے۱۲۵؍رن  اور کنہیا وادھوان کے ۹۵؍ رنز کی بدولت  اور عابد مشتاق کے چار وکٹیں لینے کے بعد جموں و کشمیرحیدرآباد کے خلاف فتح کے قریب پہنچ گیا۔ دوسری اننگز میں۴؍وکٹ ۲۷۵؍رن  سے آگے کھیلتے ہوئے جموں و کشمیر نے ۴۲۲؍ رنز بنائے اور حیدرآباد کے سامنے۴۷۲؍ رنز کا ہدف رکھا۔ مہمان ٹیم کا اسکور۷؍وکٹ ۱۶۹؍  رن تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK