Updated: January 23, 2026, 7:05 PM IST
| New Delhi
ممبئی کے مایہ ناز بلے باز سرفراز خان نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں ۲۲۷؍ رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کی اس ڈبل سنچری کی بدولت ممبئی نے اپنی پہلی اننگز میں ۵۶۰؍ رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
سرفرازخان۔ تصویر:آئی این این
ممبئی کے مایہ ناز بلے باز سرفراز خان نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں ۲۲۷؍ رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کی اس ڈبل سنچری کی بدولت ممبئی نے اپنی پہلی اننگز میں ۵۶۰؍ رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
سرفراز خان نے جمعہ کو گزشتہ روز کے ۱۴۲؍ رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور محض۲۱۹؍ گیندوں پر ۱۹؍ چوکوں اور۹؍ فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ۲۲۷؍ رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے سوید پارکر نے بھی ۷۵؍ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کے بولر رکشھن ریڈی نے ۱۰۷؍رندے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں دوسرے دن کے اختتام تک حیدرآباد نے ۲؍ وکٹ پر۱۳۸؍ رنز بنا لیے ہیں، تاہم وہ اب بھی ممبئی سے ۴۲۲؍ رنز پیچھے ہے۔
بڑودہ نے ناگالینڈ کو اننگز اور۶؍ رنز سے شکست دی
ایلیٹ گروپ اے کے میچ میں بڑودہ نے ناگالینڈ کو اننگز اور ۶؍رنز سے ہرا دیا۔ ناگالینڈ دوسری اننگز میں۱۴۱؍ رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ مہیش پٹھیا اور اتیت ستھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
سوراشٹر نے پنجاب کو ۱۹۴؍ رنز سے ہرا دیا
ایلیٹ گروپ بی میچ میں سوراشٹر نے پنجاب کو ۱۹۴؍رنز کے فرق سے شکست دی۔ پنجاب دوسری اننگز میں ۱۲۵؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی، جب کہ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے کپتان شبھ من گل دوسری اننگز میں صرف ۱۴؍ رنز بنا پائے۔ دھرمیندر سنگھ جڈیجہ اور پارتھ بھٹ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
چھتیس گڑھ نے دہلی کے خلاف ۱۳۵؍ رنز کی برتری حاصل کی
ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں آیوش پانڈے ( ۱۶۱؍ رن ) اور آیوش تیواری (۱۰۸) کی شاندار سنچریوں کی بدولت چھتیس گڑھ نے دہلی کے خلاف دو وکٹ پر ۳۵۱؍رنز بنا کر ۱۳۵؍ رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے انڈر ۱۹؍ ٹیم انڈیا میدان پر اترے گی
کبڈی چیمپئن لیگ کی ٹرافی روہتک اور گروگرام پہنچی
کبڈی چیمپئن لیگ (کے سی ایل) کی ٹرافی ٹور نے ۲۱؍ جنوری کو روہتک اور۲۲؍ جنوری کو گروگرام کا دورہ کیا، اور اپنی ریاست گیر مہم جاری رکھی۔ یہ ٹور لیگ کے پہلے سیزن سے قبل ہر یانہ کے شائقین اور کمیونٹیز کے ساتھ براہِ راست رابطے کے لیے منعقد کیا گیا ہے، جو ہر یانہ میں کبڈی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
روہتک میں ٹرافی کے آنے سے شہر کے کبڈی کے ساتھ مضبوط تعلق اور وہاں کے کھلاڑیوں کی تربیت کا عملی مظاہرہ سامنے آیا، جنہوں نے بعد میں اعلیٰ سطح کی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ شائقین، نوجوان کھلاڑی اور مقامی کھیل کے ماہرین نے ٹرافی کو قریب سے دیکھنے کے لیے شرکت کی، جس سے لیگ کے آنے والے میچز کے حوالے سے جوش و جذبہ مزید بڑھا۔
یہ بھی پڑھئے:ہمارے عہد کی بہادر خاتون: پرکاش راج نے سنیتا ولیمز سے ملاقات پر کہا
اس کے بعد ٹرافی ٹور گروگرام پہنچا، جہاں ٹرافی نے کبڈی کے کھیل کو نئے اور متنوع شائقین تک پہنچانے کی لیگ کی کوشش کو اجاگر کیا۔ گروگرام نے اس روایت کو جدید کھیل کے زاویے کے ساتھ جوڑتے ہوئے لیگ کے وژن کو ظاہر کیا، جس میں کبڈی کو اس کی روایتی حدود سے آگے لے جایا گیا۔ شائقین کی مثبت ردعمل نے لیگ کے پہلے سیزن سے قبل کےسی ایل اور اس کی ٹیموں میں بڑھتی دلچسپی کو واضح کیا۔