• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چامنڈا دیوی کا مذاق اڑانے پر رنویر سنگھ نے معافی مانگ لی

Updated: December 02, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai

تنازع میں الجھنے کے بعد رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ صرف رشبھ شیٹی کی تعریف کر رہے تھے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

اداکار رنویر سنگھ نے گوا میں منعقدہ آئی ایف ایف آئی ۲۰۲۵ء کی اختتامی تقریب میں فلم ’’کانتارا‘‘   کے ایک منظر کی نقل کی، جس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ اداکار نے فلم  ’’کانتارا‘‘ میں رشبھ شیٹی کی تعریف کرتے ہوئے دیوی چامنڈا کو بھوت کہا اور ان کی نقل کی جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ رنویر پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام تھا اور منگل کو رنویر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی۔

رنویر سنگھ نے دیوی  چامنڈا کی توہین کی تھی
رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا۔ اس میں انہوں نے لکھاکہ ’’میرا مقصد فلم میں رشبھ شیٹی کی زبردست پرفارمنس کو اجاگر کرنا تھا۔ میں جانتا ہوں کہ اس مخصوص سین کو جس طرح انہوں نے کیا اس میں کتنا وقت لگا۔ میں اس کے لیے ان کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی ہر ثقافت، روایت اور عقیدے کا احترام کیا ہے۔ اگر میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو میں مخلصانہ طور پرمعافی مانگتا ہوں۔
کیا تھا پورا معاملہ؟
دراصل گزشتہ جمعہ کوآئی ایف ایف آئی ۲۰۲۵ء (انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا) کی اختتامی تقریب کے دوران رنویر سنگھ نے رشبھ شیٹی کی تعریف کی تھی اور ` ’’کانتارا‘‘ کے ۳؍ سیزن میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس دوران انہوں نے فلم کے کلائمیکس سین کی نقل کی جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھئے:منی پورکے لئے اشیاء و خدمات ٹیکس (دوسری ترمیم) بل کو پارلیمنٹ کی منظوری

سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا کہ رنویر سنگھ کا اسٹیج پر فلم ’’کانتارا‘‘ سے نقل کیا گیا۔ منظر چامنڈا دیوی کے دیوتا کو دکھایا گیا تھا۔ اس منظر کی نقل کرنا اور اسے مذاق کے طور پر پیش کرنا مذہبی جذبات کی توہین سمجھا جاتا تھا۔فلم ’’دُھرندھر‘‘ (رنویر سنگھ کی نئی فلم) کی ریلیز سے پہلے ہی تنازع سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنے کے علاوہ، رنویر سنگھ کے خلاف ہندو جنجاگرتی سمیتی کی طرف سے بھی سرکاری طور پر شکایت کی گئی۔ کمیٹی نے الزام لگایا کہ اداکار نے چامنڈا دیوی کی توہین کی ہے اور ان سے عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکار کی جانب سے آج عوامی طور پر معافی مانگنے کے بعد یہ تنازع ختم ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آئی سی سی نے امریکی پابندیوں کو مسترد کیا، کہا ہم صرف میثاق روم کی پیروی کرتے ہیں واشنگٹن کی نہیں

رنویر سنگھ  کام کے محاذ پر
 رنویر سنگھ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے لیے خبروں میں ہیں، جو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل رنویرفلم ’’کانتارا‘‘  تنازع میں پھنس گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK